Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 15, 2019

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں انتخابی تشہیر کرنے پر محدود مدت کے لئیے یوگی آدیتہ ناتھ و مایاوتی پر لگی روک۔۔

الیکشن کیمشن کا تاریخی قدم۔
نئی دہلی۔۔۔۔صدائے وقت / ذرائع۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اور بسپا سپریمو کماری مایاوتی پر انتخابی تشہیر کرنے پر روک لگا دی ہے۔یہ روک محدود مدت کے لئیے ہے۔

یوگی آدیتہ ناتھ۔

الیکشن کمیشن کی یہ روک 16 اپریل سے شروع ہوگی جو یوگی کے لئیے 72 گھنٹے اور مایاوتی کے لئیے 48 گھنٹہ تک لاگو رہے گی۔اس دوران دونوں لیڈر نہ ہی کسی ریلی کو خطاب کریں گے اور انتخابی تشہیر کے لئیے نہ ہی سوشل میًیا کا استعمال کریں گے۔
اور نہ ہی کسی کو انٹر ویو دے سکیں گے۔

کماری مایاوتی

الیکشن کمیشن کا یہ حکم 16 اپریل صبح 6 بجے شروع ہوگا اور یوگی 16/ 17/ 18 اپریل تک کوئی پروگرام نہیں کر سکیں گے جبکہ مایاوتی 16 و 17 تک نہیں کرسکتی۔
واضح ہوکہ بسپا سپریمو مایا وتی نے اتر پردیش کے دیوبند میں ایک ریلی میں مسلمانوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی تھی جو مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کے مترادف ہے اور قانوناً غلط ہے۔وہیں سی ایم یوگی آدیتہ ناتھ نے مایاوتی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حزب اختلاف کو علی پسند ہیں تو ہمیں بجرنگ بلی پسند ہیں۔۔۔اسی بات کا نوٹس الیکشن کمیشن نے لیکر ان دونوں پر ایکشن لیا۔