Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 14, 2019

معذور( ہینڈی کیپڈ) کے لئیے انتخابی بیداری ریلی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
معذور ووٹر بیداری ریلی کو اتوار کے روزضلع مجسٹریٹ / ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری نے نگر پالیکا احاطے سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ضلع الیکشن افسر نے بھیڑ سے معذورووٹر نواب حیدر کو بلا کر ان کے ساتھ مل کر ریلی کو ہری جھنڈی دکھایا۔
ریلی کوتوالی چوراہا، چہارسو چوراہا ہوتے ہوئے سدبھاؤنا پل نکھاس تک گئی۔ ریلی میں پاؤں سے معذور ٹرائی سائیکل سے و آنکھ سے، ہاتھ سے، کان سے اور زبان وغیرہ سے معذور ریلی میں شامل ہوئے جو ہاتھوں میں ووٹر بیداری بینر اور تختی لیکر آئندہ 12مئی کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے شہریوں سے اپیل کرتے رہے۔ اس موقع پر ضلع الیکشن افسر کے ساتھ پل پر قائم سیلفی پوائنٹ پر معذوروں نے فوٹو لیا اور ضلع الیکشن افسر نے سبھی معذوروں سے پریشانی دریافت کیا۔ اس موقع پر ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ ضلع میں ووٹنگ کی شرح بڑھانے کے لئے سب کو بیدارکیا جا رہا ہے،خاص طور پر معذور ووٹروں کو 12 مئی کو ووٹ ڈالنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔معذور ووٹروں کے لئے پولنگ بوتھو پر خصوصی انتظامات کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار معذور لوگوں کو ووٹر بنانے کا خصوصی مہم چلائی گئی جس سے آج تک تقریباً 17212 معذور ووٹر بن چکے ہیں۔ انھوں نے سبھی ووٹروں سے اپیل کیا کہ ان معذوروں سے سبق لے کر تمام ووٹر 12 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ضلع الیکشن افسرآر ڈی یادو، ضلع معذور افسر سریش
کمار موریہ، ایگزیکٹیو افسرنگر پالیکا کرشن چندر، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، رمیش چندریادو، ڈپٹی پی ڈی آتما رمیش چندر یادو، محمد ناصر، نسیم اختر، سنیل گپتا، ڈاکٹر سنتوش سنگھ، امبے دوبے، راہل راج بھر، روچی یادو، سچن کمار سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔