Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 14, 2019

مچھلی پکڑنے گئیے ایک شخص کی نالے میں ڈوب کر موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سجان گنج تھانہ حلقہ کے سونہتا گاؤں میں مچھلی پکڑنے کے دوران ایک شخص کی نالے میں ڈوب کر موت ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو نالے سے نکال پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی راج منی سروج50اتوار کی دوپہر میں گاؤں سے گزرے ایک نالے پر مچھلی پکڑنے گیا تھا۔مچھلی پکڑنے کے دوران ہی مشتبہ حالت میں وہ نالے میں گر کر ڈوب گیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

کافی وقت گزرنے پر جب اہل خانہ اسے تلاش کرتے ہوئے نالے پر پہنچے تو لاش پانی میں دیکھ شور مچاتے ہوئے مقامی لوگوں کو جمع کیا اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے لاش کو باہر نکالا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔