Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 14, 2019

چیکنگ کے دوران پولیس نے دو شاطر چوروں کو کیا گرفتار۔چوری کی بائیک، نشیلی اشیاء و اسلحہ بر آمد۔

جون پور۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے گوپا گاؤں کے قریب سے گزری ریلوے کراسنگ کے قریب سے پولیس نے چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو شاطر چوروں کو چوری کی موٹرسائیکل،نشیلی اشیاء،اسلحہ اور چاقو کے ساتھ گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے ملزمان علاقہ سمیت سرحدی ضلع غازی پور میں نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کے علاوہ چوری کے کئی واردات میں شامل
تھانہ انچارج اوم نرائن سنگھ نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر چلائے جا رہے مہم اور پالیمانی انتخاب کے تحت مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ مہم چل رہی تھی کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ وارانسی کی جانب سے دو موٹرسائیکل چور نشیلی اشیاء کی سپلائی کرنے کے لئے سرحد سے گزرنے والے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس فورس کے ساتھ مذکورہ ریلوے کراسنگ کے قریب محاصرہ کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی۔کچھ ہی وقت بعد دو الگ الگ موٹرسائیکل سوار آتے نظر آئے جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس چوری کی دوموٹرسائیکل،ناجائز اسلحہ،نشیلی اشیاء،چاقو سمیت دیگر غیر قانونی سامان برآمد کیا۔پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے اپنا نام انل یادو ولد سبھاش یادو ساکن راجا پور تھانہ چولاپور اور برجیش یادو ولد بودر یادو ساکن کٹاری تھانہ چولاپور ضلع وارانسی بتایا۔پولیس کے مطابق دونوں شاطر چور ہیں اور ان پر کئی معاملوں میں مقدمہ قائم ہے۔پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
تھے۔