کانپور۔۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ ذرائع۔مورخہ 29 اپریل 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اتر پردیش کے اقلیتی کمیشن کے چیرمین تنویر حیدر عثمانی کا کانپور کے ایک پرائویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔۔وہ گردوں کی
بیماری میں مبتلا تھے اور کانپور موتی جھیل کے پاس ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔گزشتہ دنوں ان پر دو بار ہرٹ اٹیک ہوا۔اور آج انتقال ہوگیا۔۔۔خبروں کے مطابق 8.30 شب میں عیدگاہ قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔

![]() |
تنویر حیدر عثمانی |
گزشتہ 6 فروری کو یو پی کی یوگی سرکار نے کے ریکمنڈیشن پر گورنر نے ان کو ریاستی اقلیتی کمیشن کا چیرمین نامزد کیا تھا۔
تنویر حیدر عثمانی بی جے پی کے رہنما تھے اور ایم ایل سی بھی رہ چکے تھے۔اس کے علاوہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایکزیکیٹیو کونسل کے ممبر تھے۔
چیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ مسلم یونیورسٹی گئے تھے اس وقت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، اسٹاف و طلباء نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔
حالانکہ نظریاتی طور پر ان کے اختلافات اے ایم یو سے ہمیشہ سے رہے ہیں جبکہ وہ خود بھی علیگ تھے۔طلباء یونین بھی ان کے خیالات سے ناراض تھی۔
ان کے انتقال کی خبر سے اے ایم یو میں تعزیت کی گئی۔