از/ محمد طاہر عمری مدنی/ صدائے وقت/ 29 اپریل 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جامعہ دار السلام عمراباد جنوبی ہند کا معروف ادارہ ہے جس کا قیام 1924 میں ہوا، 95 سالوں سے یہ ادارہ ملک و ملت کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے. اس کا امتیاز اعتدال، اتحاد اور دعوت دین ہے. یہاں مسلکی تعصب اور جماعتی عصبیت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ امت میں اتحاد کا نقیب اور اس کا عملی مظہر ہے.

دعوت دین کیلئے افراد سازی اور علمی و عملی تیاری میں ایک ممتاز مقام اسے حاصل ہے. آج عمری حضرات اور یہاں سے تربیت یافتہ دعاة ملک و بیرون ملک میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، تعلیم و تدریس، تصنیف و تالیف، دعوت و تبلیغ اور تربیت و تزکیہ کے میادین میں ان کی خدمات لائق تحسین ہیں.
شریک معتمد عمومی جناب کاکا انیس احمد عمری نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ کے شعبہ عربی میں 802 طلبہ زیر تعلیم ہیں، یہاں جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے تین سالہ کورس عالمیت بہت کامیاب ہے، نصاب میں جدید و قدیم کا امتزاج ہے، یہاں NIOS کا بھی سنٹر ہے طلبہ +2 کا امتحان دیتے ہیں. 35 برس سے سمر اسلامی کیمپ کا اہتمام ہوتا ہے، ایک سالہ کمپیوٹر کورس اور تخصص فی الدعوہ کا کورس کامیابی سے چل رہا ہے. ادارہ تعارف اسلام، ادارہ تقابل ادیان اور ادارہ تحقیق اسلامی قائم ہیں، راہ اعتدال پابندی سے نکل رہا ہے. محمدیہ اسکول، مدرسہ نسواں، اقرا اسکول کے علاوہ جامعہ اسپتال بھی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے.
معتمد عمومی جناب کاکا سعید احمد عمری حفظہ اللہ نے اپنے خطاب خصوصی میں فرمایا کہ جامعہ ایک تحریک اور مشن ہے. افتراق و انتشار کا خاتمہ، راہ اعتدال کی دعوت اور اصلاح و ارشاد و دعوت دین کیلئے افراد سازی اس کے مقاصد عالیہ ہیں. فارغین جامعہ کیلئے ضروری ہے کہ اس کے مزاج کو یاد رکھیں اور خلوص کے ساتھ دین کی خدمت کریں. ملک کے موجودہ نازک حالات میں برادران وطن سے روابط رکھنا اور ہمدردی کے ساتھ ان تک دین کی دعوت پہنچانا از حد ضروری ہے.
صدارتی خطاب میں خاکسار نے فارغین کو علماء کے مقام و مرتبہ کی یاد دہانی کراتے ہوئے ان کی درج ذیل ذمہ داریوں کی جانب متوجہ کیا؛
1... امت کی اصلاح و تربیت
2... برادران وطن میں دعوتی کام
3... اسلام کو ایک متبادل نظام زندگی کی حیثیت سے پیش کرنا
4.. مسلمانوں میں دعوتی ذہن پیدا کرنا
5... اتحاد ملت کیلئے کوشش کرنا
6... نوجوانوں پر خصوصی توجہ اور ان کی ایمانی تربیت
7.. مسلم معاشرے میں خواتین اسلام کے کردار کی بحالی کی کوشش کرنا
8.. عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق علمی کام کرنا
9... تعلیمی اداروں کا استحکام اور حسب ضرورت قیام
10 ... ذرائع ابلاغ کا مؤثر استعمال
اس جانب بھی توجہ دلائی کہ یہ دور فتنہ ہے، دین کی گہری بصیرت سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے مقاصد شریعت پر نظر اور تفقہ فی الدین ضروری ہے. علمی شغف مسلسل جاری رہے اور حسن اخلاق کو اپنا ہتھیار بنائیں.
محترم ناظم جامعہ مولانا حفیظ الرحمن عمری حفظہ اللہ نے جامعہ کی نئی مطبوعات کا تعارف کرایا اور نائب ناظم جامعہ برادر مکرم سید علیم الحق عمری نے ہدیہ تشکر پیش کیا. انتہائی منظم انداز سے پابندی وقت کے ساتھ جلسہ کی کاروائی انجام پائی، جس میں اساتذہ، منتظمین، طلبہ اور مقامی افراد کے علاوہ علاقہ کے ہمدردان جامعہ نے شرکت کی. استقبالیہ کلمات مولانا عبد العظیم عمری نے پیش کیا اور مولانا احمد سراج عمری حفظہ اللہ و مولانا عبد الحسیب عمری مدنی نے بھی پر اثر تقاریر سے نوازا. طلبہ نے بھی مختلف زبانوں میں تقریر کی. تقسیم اسناد کے علاوہ تقسیم انعامات کا بھی سلسلہ رہا اور امسال نمایاں کامیابی حاصل کرنے طلبہ کو کتابوں کی صورت میں بیش قیمت انعامات سے نوازا گیا.
مادر علمی کا یہ سفر بڑا یادگار رہا اور پرانی یادیں تازہ ہوگئیں؛
یہ چمن یونہی رہے گا اور ہزاروں بلبلیں
اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گی
اللہ تعالٰی اس چمن کو آباد رکھے، خدمات مخلصانہ کو شرف قبولیت بخشے اور فارغین جامعہ سے دین کی خدمت لے. آمین
محمد طاہر عمری مدنی، 29 اپریل 2019