Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 29, 2019

عام پارلیمانی انتخاب کے چوتھے مرحلے میں مجموعی طور پر 64 فیصد ووٹنگ۔مغربی بنگال میں سب سے زیادہ اور جمو کشمیر میں سب سے کم پولنگ۔

نئی دہلی/ صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مورخہ 29 اپریل عام پارلیمانی الیکشن 2019 کے چوتھے مرحلے میں شام 6 بجے تک مجموعی طور پر 64 فیصد ووٹنگ ہوئی۔سب سے زیادہ مغربی بنگال میں 76 فیصد ووٹ پڑے۔جبکہ جمو کشمیر میں صرف 10 فیصد ووٹ پڑے۔
کئ جگہوں پر لوگوں میں جوش وخروش دیکھا گیا تو کچھ جگہوں پر جھڑپیں بھی ہوئیں اور لاٹھیاں بھی چلیں۔ممبئی کی بھی سبھی 6 پارلیمانی سیٹ پر الیکشن ہوئے ۔۔فلمی ستاروں کے علاوہ کئی ایک شخصیات نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اس مرحلے میں کنھیا کمار، گریراج سنگھ، پونم مہاجن ، ارملا ماتوڈکر سمیت کئی ایک اہم امیدوار کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی۔

مغربی بنگال میں کئی ایک بوتھوں پر چھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔مرکزی وزیر اور بی جے پی کے امیدوار کی کار میں توڑ پھوڑ بھی ہوئیں۔
اتر پردیش، اڑیسہ، بہار اور مہا راشٹر میں ای وی ایم میں تکنکی خرابیوں کی بھی شکایتیں خبروں میں آئیں جس سے ان جگہوں پر ووٹنگ کا سلسلہ کچھ دیر سے شروع ہوا۔
مدھیہ پردیش میں 65.77, بہار میں 85.9 فیصد، مہاراشڑ میں 58.23,مغربی بنگال میں 76.44, راجستھان میں 64.5, جھارکھنڈ 63.39, اتر پردیش میں 57.58,جمو کشمیر میں 9.97 اور اڑیسہ میں 68 فیصد پولنگ ہوئی۔