Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 29, 2019

ترنمول کانگریس کے 40 ایم ایل اے ، بی جے پی کے رابطہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انتخابی ریلی میں وزیر اعظم مودی کا دعویٰ۔

سمیر پور۔۔۔مغربی بنگال۔۔۔صدائے وقت/ ذرائع۔مورخہ 29 اپریل۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے سمیر پور میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کے 40 اسمبلی ممبر بی جے پی کے رابطہ میں ہیں اور 23 مئی کے بعد وہ لوگ ترنمول کانگریس چھوڑ دیں گے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ " دیدی" اب مغربی بنگال میں آپ کی سیاست ختم۔اب بنگال میں آپ کی سیاسی زمین کھسک چکی ہے۔پی ایم مودی کے اس بیان سے بنگال کی سیاست میں اور گرماہٹ آگئی ہے۔۔۔ترنمول کانگریس پارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق پی ایم مودی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔۔۔ایم ایل اے تو دور کی بات ہے ایک وارڈ ممبر بھی بی جے پی میں نہیں جانیوالا۔
پی ایم مودی نے ممتا بنرجی پر بھائی بھتیجہ و واد کو بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دیدی یہاں کے عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے اس لئیے کہ آپ نے ان کو دھوکا دیا ہے۔۔
ترنمول کانگریس پی ایم کے اس بیان کو لیکر الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائے گی۔