Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر میں کانگریس و این سی پی اتحاد کو کرے گی تائید۔

ممبئی ۔۔مہاراشٹر۔۔۔۔صدائے وقت /پریس نوٹ
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور NCP اتحادکو تائید
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرمحترم توفیق اسلم خان صاحب نے اخبارات کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات 2019ء کا شیڈول جاری ہو چکا ہے ۔ ریاست مہاراشٹر میں ماہِ اپریل میں چار مراحل میں انتخابات منعقد ہونگے ۔ یہ انتخابات فسطائی اور سیکولر نظریات کی ایک دوسرے پر بالا تری کا فیصلہ کرینگے ۔ آپ نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا جماعت اسلامی ہند کی اولین تر جیح ہے اور یہ ہر اس شہری کی بھی ذمہ داری ہے جو دستور ہند کی حفاظت چاہتا ہو ۔ آپ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی مجلس شوریٰ نے اپنے اجلاس میں یہ بات اصولی طور پر طے کی ہے کہ جو سیاسی پارٹی فسطائی نظریات کی حامل سیاسی پارٹیوں کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہو اس کے حق میں تائید کا فیصلہ کیا جائے ۔ جماعت کی انتخابی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پارلیمانی انتخاب میں ریاست مہاراشٹر میں چند ا ستثنائی سیٹوں کے علاوہ کانگریس اور NCP ہی وہ سیاسی اتحاد ہے جو فسطائی طاقتوں کو شکست دے سکے گا ۔
محترم توفیق اسلم خان صاحب نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ پوری ریاست میں چند پارلیمانی حلقہ جات کے استثناء کے ساتھ پارلیمانی حلقوں میں NCP اور کانگریس اتحاد کے امیدواروں کی تائید کی جائے گی ۔
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر محترم توفیق اسلم خان صاحب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کوتقسیم ہونے سے بچائیں اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں ۔
ریحان انصاری
سکریٹری شعبہ میڈیا
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر