Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 20, 2019

جادو ٹونے کا الزام لگا کر رشتے دار کا قتل۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لائن بازار تھانہ حلقہ کے چوکیہ، چوکی گاؤں میں غازی پور سے آکر اپنی بہن کے یہاں رہ کر چوکیاں دھام میں جوس کا ٹھیلہ لگانے والے نوجوان پر اس کے ہی چچازاد بہنوئی نے الزام لگا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا کہ اس نے ان دونوں کا کاروبار جادو ٹونہ سے باندھ دیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار مندہ ہے۔ الزام ہے کہ جمعہ کے روز رات میں دونوں نے اسے مارا پیٹا تھا تو متوفی چوکیاں چوکی پر جاکر شکایت کیا تھا تو دو سپاہیوں نے اسے ہی پیٹ دیا جس کے بعد وہ رات میں گھر پہنچا تو دونوں نے لاٹھی، ڈنڈوں، اینٹ پتھر سے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا۔ مصالحت کر انے پہنچے اس کی بہن اور بہنوئی بھی زخمی ہو گئے۔
بتاتے ہیں کہ غازی پور ضلع کے سید پورتھانہ حلقہ کے دیوچندپور گاؤں ساکن آکاش سونکر 20 ولد اشوک کی بہن گڑیا کی شادی لائن بازار تھانہ حلقہ کے چوکیاں چوکی گاؤں میں رمیش سونکر کے ساتھ ہوئی ہے۔ چند دنوں سے اپنی بہن کے یہاں ٹھہرکر کے شیتلا چو کیہ میں جوس کا ٹھیلہ لگا تا تھا۔ وہیں پر اس کے بہنوئی کے بھائی رودل اور بادل بھی ٹھیلا لگا تے تھے جمعہ کے روز شام کو دونوں نے آکاش پر یہ الزام لگاتے ہوئے مارپیٹ دیا کہ اس نے جادو ٹونہ سے دونوں کا کارو بار باندھ دیا ہے جس سے ان کا کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔متوفی کی بہن نے الزام لگایا کہ مارپیٹ ہونے کے بعد آکاش شیتلا چوکیہ دھام چوکی پر گیا اور شکایت کیا تو دو سپاہیوں نے وہاں پر اسے پیٹ دیا۔ رات میں گھر پہنچتے ہی دونوں نے ایک بار پھر لاٹھی، ڈنڈوں، اینٹ، پتھر سے اس کو پیٹ دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔تصفیہ کرا نے پہنچے متوفی کے بہن اور بہنوئی بھی زخمی ہوگئے زخمی حالت میں آکاش کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا جہاں علاج کے دوران آکاش کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔