Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 20, 2019

جونپور۔۔ووٹر بیداری ریلی کے تحت پوسٹر و منہدی کا مقابلہ کا انعقاد۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ووٹر بیداری مہم کے تحت پوسٹر اور مہندی مقابلہ کا انعقاد شہر کے ٹی ڈی انٹر کالج میں ہفتہ کے روز ہوا۔مقابلہ میں طالب علم / طالبات نے شرکت کر چارٹ پیپر پر تصاویر بنا کر رنگ بھر کر اپنے فن کے ذریعے ووٹروں کو ووٹ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ 
طالبات کے ہاتھوں کی منہدی کا معائنہ کرتے ضلع مجسٹریٹ

طالبات نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں ہاتھ پر مہندی لگا کر ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ / ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری نے کہا کہ تمام طالب علم / طالبات نے بڑے ہی دلکش طریقے سے تعرف دیتے ہوئے ووٹروں کو بیدار کرنے کے لئے پوسٹر اور مہندی مقابلہ میں حصہ لیا ہے۔انھوں نے اپیل کیا کہ مضبوط جمہوریت کے لئے سب کی شرکت ضروری ہے لہذاآئندہ 12 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔ طالب علم / طالبات نے پوسٹر اور مہندی کی ضلع مجسٹریٹ اپنے موبائل سے بار بار تصویر لیتے رہے۔ پوسٹر مقابلہ میں ٹی ڈی کالج کی نشا یادو اول، نہرو بالودیان انٹرکالج کی کومل یادو دوئم، سرسوتی بال مندر کے راہل نشاد تیسرے مقام پر رہے۔مہندی مقابلہ میں ہری ہر سنگھ پبلک اسکول کی رتیکا ورما اول، جنک کماری انٹر کالج کی مادھوری پٹیل دوئم، راج کانوینٹ انٹر کالج کی عشرت تیسرے نمبر پر رہی جنہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی اوا یس برجیش مشرا، بی ایس اے راجندرسنگھ، ایگزیکٹیو آفیسر نگر پالیکاکرشن چندر، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، رمیش چندر یادو، پرنسپل وریندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ، ذاکر واستی سمیت بڑی تعداد میں طالب علم / طالبات موجود رہے۔