Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 20, 2019

جونپور ۔۔ضلع کی دو پارلیمانی سیٹ کے لئیے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری۔۔۔۔ جونپور سے 8 اور مچھلی شہر محفوظ سے تین نامزدگی

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لوک سبھا عام انتخاب کے کاغذات نامزدگی کے چوتھے روز ضلع کی صدر اور مچھلی شہر پالیمانی سیٹ پرسبھی اہم پارٹیوں نے جلوس نکال کر اپنی طاقت کا احساس کراتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔صدر لوک سبھا سیٹ کے لئے 8امیدواروں نے نامزدگی داخل کیا تو مچھلی شہر لوک سبھا کیلئے 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔بھاجپا کے امیدوار کے حق میں صوبے کے ڈپٹی وزیر اعلی دنیش شرما کی قیادت میں جلسہ کا انعقاد کے بعد جلوس نکالاگیا تو کانگریس کے صوبائی صدر راج ببر اور اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید کی قیادت میں نوجوانوں کے ہجوم امنڈارہا۔اتحاد سے ضلع کی دونوں سیٹوں پر بسپا کے امیدواروں نے سماجوادی پارٹی کے کارکنوں کی بھیڑ کے ساتھ اپنی طاقت دکھاتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچ کر کاغذات نامزدگی داخل کیا۔
بسپا امیدوار پرچہ داخل کرنے جاتے ہوئے۔

اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بھی کلکٹریٹ واقع ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا نامزدگی داخل کیا۔
صدر لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی،بسپا کے امیدوار شیام سنگھ یادو اپنے حامیان کے ساتھ شہر کے ایک ہوٹل واقع مرکزی دفتر سے جلوس نکال کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے جہاں ضلع مجسٹریٹ دفتر میں تین سیٹ میں نامزدگی داخل کیا۔اس دوران انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کا اتحاد اس مقصد سے ہوا ہے کہ سماج میں تبدیلی آئے اور جمہوریت کو بچایا جا سکے۔جلوس میں ممبر اسمبلی شاہ گنج شیلندر یادو للئی،سابق کابینہ وزیر جگدیش نرائن رائے،ضلع پنچایت راج بہادر یادو،سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو،بسپا کے ضلع صدر امرجیت گوتم،سلیم خان،محمد اعظم خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔
صدر سیٹ سے کانگریس کے امیدوار دیوورت مشرا نے اقلیتی سیل کے قومی صدر و سابق ممبر اسمبلی ندیم جاوید کے سکھی پور واقع دفتر سے جلوس نکال کر شہر کے سدبھاؤنا پل پہنچے جہاں پارٹی کے صوبائی صدرراج ببر و ندیم جاوید کی قیادت میں جلوس نکال کر اپنی طاقت کا احساس کراتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے۔انھوں نے دو سیٹ میں پرچہ داخل کیا۔

کانگریسی امید وار پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے

اسی ترتیب میں بھاجپا کے امیدوار موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر کے پی سنگھ کا جلوس بھنڈاری اسٹیشن واقع راج کالج کے میدان سے نکالا گیا۔جلوس صوبے کے ڈپٹی وزیر اعلی دنیش شرما کی قیادت میں نکالا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان شامل ہو کر پورے شہر کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے۔انھوں نے چار سیٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
۔اس کے علاوہ صدر سیٹ سے ہندوستان نرمان دل سے شیش منی،سماج پریورترن پارٹی سے رام دھنی گوڑ،سوشلسٹ یونٹی سینٹر فار انڈیا کمیونسٹ پارٹی سے اشوک کمار خروار،پرگتی شیل سماجوادی پارٹی سے سنگیتا یادو اور پرگی شیل مانو سماج پارٹی سے رکمنی دیوی نے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔
اس کے علاوہ مچھلی شہر پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی پارٹی اور بسپا کے امیدوار تربھون رام نے تین سیٹ میں،پرتھوی راج جن شکتی پارٹی سے دشرتھ اور کانشی بہوجن دل سے دیپ چند رام نے ایک ایک سیٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کیا۔