Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

مراسلہ!!! لمحوں نے خطا کی تھی. . . . . .

مراسلہ نگار۔۔۔صابر القاسمی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مکرمی،
  پچھلے پانچ برسوں میں مودی حکومت نے بےروزگاری، مہنگائی، ہجومی تشدد، خوش کن وعدوں اور خوشنما نعروں کے سوا ملک کو دیا ہی کیا ہے، ان سارے مسائل ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے مسائل سے پورا ملک دوچار ہے، وکاس اور اچھے دنوں کی آس پر رائے دہندگان نے مودی جی کو منتخب کیا تھا اور ان کو ایک موقع دیا تھا جس کو انہوں نے ایسے بڑے اور کڑے فیصلے کرنے میں ہی گزار دیا جنکی مار سے ملک کا کمزور طبقہ ہی متاثر ہوا اور اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہی ہوا، مودی حکومت پورے ملک کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ تھی آئندہ کیا ہوگا؟ یہ تو وقت بتائے گا، یہ تاثر دینا کہ مودی سرکار میں صرف مسلمان ہی پریشان تھے بالکل غلط ہے، اس سے فرقہ پرستوں کا ہی راستہ آسان ہوگا، مودی حکومت میں مسلمان ہی پریشان نہیں تھے مسلمان بھی پریشان تھے۔
موقع دینے والوں کے پاس موقع آگیا ہے، وہ اس موقعے پر صحیح فیصلہ کریں تاکہ آنے والے دنوں میں پچھتانا نہ پڑے، یاد رکھنا چاہیے کہ لمحوں کی خطا کا خمیازہ صدیوں بھگتنا پڑتا ہے۔
صابر القاسمی،
جامعہ فیض عام،
دیو گاؤں، اعظم گڑھ