Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

ملت ٹائم کے زیر اہتمام کانکلیو بعنوان "2019 عام انتخابات میں ہندوستانی مسلمانوں کا لائحہ عمل کی ہونا چاہئیے" اخترام پزیر۔

ملت ٹائمز کا نکلیوکامیاب رہا۔کانکلیو میں علماء و دانشوران کا متفقہ لائحہ عمل طے۔
نئی دہلی/ 30 مارچ/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نئی دہلی ۔۔ہوٹل ریور ویو جامعہ نگر میں  ملت ٹائم کے زیر اہتمام کانکلیومیں شامل تقریبا سبھی پینلسٹ، شرکاءاور مہمانوں نے مشترکہ طور پر ملت ٹائمز کے اس نظریہ سے اتفاق کیاکہ ہندوستان میں اب مسلم لیڈر شپ والی سیاسی پارٹیوں پربھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے ان کے نمائندوں کو ایوان تک پہونچانا چاہیئے اور ہمیں ان کو ہر طرح سپورٹ کرنا چاہیئے ۔
عام انتخابات 2019 میں ہندوستانی مسلمانوں کا سیاسی لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے ۔ اس موضوع پر ملت ٹائمز کے زیراہتما م 30مارچ 2019 بروز سنیچر کو ہوٹل ریورویو میں منعقد ہونے والے کانکلیومیں شامل علماءودانشوران نے صاف طور پر کہاکہ الیکشن 2019 میں لوک سبھا کی جن سیٹوں پر آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ، آ ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نمائندے انتخاب لڑرہے ہیں انہیں مسلمانوں کو بھر پور سپورٹ کرنا چاہیئے ۔ بڑی تعداد میں ووٹ دیکر انہیں پارلیمنٹ میں پہونچانا چاہیئے ۔ یہ لوگ ہندوستان کے مسلمانوں ،کمزوروں ،مظلوموں ،اقلیتوں ،دلتوں اور پسماندہ طبقات کی مضبوط آواز ہوں گے ۔ان کی حقوق کی لڑائی لڑیں گے اور نظریاتی سطح پر ہماری ترجمانی کریں گے ۔لہذا سیکولر پارٹیوں کے نمائندوں کو ووٹ کرنے کے بجائے ہم مذکورہ مسلم لیڈر شپ والی پارٹیوںکے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ اگر ہم یہ پالیسی اپناتے ہیں تو سیکولر پارٹیاں مسلم لیڈر شپ والی پارٹیوں کو زیادہ دنوں تک نظر انداز نہیں کرپائے گی اور انہیں ہماری طاقت ایک نہ دن محسوس کرنے پڑے گی ۔حکومت میں حصہ داری ملے گی ۔
ملت ٹائمز کانکلیو نے الیکشن 2019 کے پیش نظر یہ پالیسی اختیار کی کہ اس مرتہ کچھ سیٹوں پر مسلمانوں کو یہ تجربہ کرنا چاہئے ۔ کشن گنج سے ایم آئی ایم کے امیدوار اختر الایمان ۔ آسام میں ڈھبری ،بار پیٹا اور کریم گنج لوک سبھا سیٹ پر یو ڈی ایف کے امیدوار مولانا بدرالدین اجمل ودیگر ۔ جنگی پور میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار ڈاکٹر قاسم رسول الیا س ۔ مختلف ریاستوں میں ایس ڈی پی آئی اور دیگر مسلم لیڈر شپ والی پارٹیوں کے امیدواروں کو جیتاکر ہمیں بلاکسی تر دد کے پارلیمنٹ پہونچانا چاہیئے ۔ سترسالوں میں ہم نے کانگریس ،آرجے ڈی ،ایس پی ۔ بی ایس پی ۔ ٹی ایم سی ، جے ڈی ایس ۔سی پی ایم سمیت تقریبا سبھی پارٹیوں پر بھروسہ کیا ۔ان کے نمائندوں کو مسلم اکثریتی حلقوں سے ووٹ دیا اس مرتبہ مسلم اکثریتی حلقوں سے ہمیں مسلم لیڈر شپ والی پارٹیوں کے نمائندوں کو ووٹ کرنے کا تجربہ کرنا چاہیئے ۔ بقیہ دیگر سیٹوں پر آپ سیکولر پارٹیوں کو ووٹ دیجئے ان کے نمائندوں کو ایوان تک پہونچایئے ۔پینل میں شامل ایک دو مہمان نے یہ بھی کہاکہ ایک دوسیٹ پر جیت کرآپ کیا کریں گے
کانکلیو میں پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد نیشنل یونیورسیٹی جودھپور ۔ سینئر صحافی اے یو آصف منیجنگ ڈائریکٹر پریس کلب آف انڈیا۔ ایڈوکیٹ محمود پراچہ سینئر وکیل سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ معروف تجزیہ نگار محترمہ تسنیم کوثر جنرل سکریٹری بنات ۔ ایڈوکیٹ شرف الدین احمد نائب صدر ایس ڈی پی آئی ۔ جناب کلیم الحفیظ چیرمین الحفیظ ایجوکیشنل اکیڈمی ۔ مفتی اعجاز ارشدقاسمی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ۔مشکور احمد عثمانی سابق صدر اے ایم یو اسٹوڈینٹ یونین ۔ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری سابق وزیر حکومت بہار ۔معروف تجزیہ نگار مولانا عبد الرحمن عابد۔ سینئر صحافی محترمہ شبنم صدیقی ۔ ڈاکٹر عبد القادر شمس سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سہارا۔ بلیغ نعمانی ترجمان ایم آئی ایم ۔ انٹرنیشنل تجزیہ نگار اختر الاسلام صدیقی ۔ سینئر صحافی قاسم سید چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں نئی دہلی ۔ڈاکٹر خالد اعظمی کویت ۔ ڈاکٹر منظر امام. ڈاکٹر م‍‍ظفر حسین غزالی سمیت متعدد علماء،دانشوران اور اسکالرس نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا ۔ موضوع سے متعلق سوال کیا ۔ اور ایک جامع بحث ہوئی ۔ فیصل نذیر اور شبینہ ناز نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔ اس کے علاوہ ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ۔ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر قاسم سید اور ملت ٹائمز کے سب ایڈیٹر محمد انظر آفاق نے متعدد سیشن میں اینکرنگ کا فریضہ انجام دیا ۔
کانکلیوکے تمام پینلسٹ ،مہمانان کرام ،شرکاء،ملت ٹائمز کے کارکنان۔ دوست واحباب اور معاونین کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے یہ پروگرام کامیاب رہا ۔ ایک پالیسی اور لائحہ عمل بنانے میںمدد ملی ۔
ہماری آپ سے درخواست ہے کہ ملت ٹائمزکانکلیو میں طے پانے والے اس لائحہ عمل کو آپ دور تک پہونچانے میں ہماری مدد کریں ۔ زیادہ سے زیادہ پیغام کو عام کریں اور جن لوک سبھا حلقوں میں مسلم لیڈر شپ والی قابل ذکر پارٹیاں الیکشن لڑڑہی ہیں وہاں ان کے نمائندوں کیلئے ووٹنگ کو یقینی بنائیں ۔اس سلسلے میں آپ اپنے خیالات اور نظریات سے بھی ہمیں آگاہ کریں ۔ اس موضوع پر اگر آپ کوئی مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو قلمبند کریں ملت ٹائمز کو بذریعہ میل بھیجیں ۔
اس موضوع پر ملت ٹائمز کی مسلسل توجہ ہے ۔ ایک تفصیلی انٹریو مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا آچکاہے ۔آئندہ دنوں میں مزید ایسے انٹرویوز بھی آتے رہیں گے ۔
آپ سے ایک مرتبہ پھر یہی درخواست ہے کہ ملت ٹائمز کی اس مہم سے جڑیئے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ آواز پہونچانے میں ہماری مدد کیجئے ۔
ٹیم ملت ٹائمز
31مارچ 2019