Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 22, 2019

مولانا محمود مدنی کا سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت و خراج عقیدت۔


نئی دہلی۔۲۱؍ اپریل۲۰۱۹ء/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سرلنکا میں چرچ اور ہوٹلوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے اور ان میں سینکڑوں جانوں کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش اور صدمے کا اظہا ر کیا ہے ۔ مو لانا مدنی نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِیک جہتی اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی 
دعاء کی ہے۔


مولانا محمود مدنی نے عیسائی کے تہوار ’ ایسٹر‘ کے موقع پر چرچوں پرہوئے حملے کی پر زورمذ مت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ،مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کرعالمی سطح پر بے چینی اور انارکی پھیلا نا چا ہتے ہیں۔حال میں نیوزی لینڈ کی مسجد ہو یا کولمبو کے چرچوں پر حملے کا معاملہ ہو، یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد نہ صرف انسانیت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ وہ تمام مذاہب کے آدرشوں کے خلا ف نبرد آزما ہیں ، یہاں تک کہ مذاہب کے پیروکاروں اور عباد ت گزاروں کو قتل کرنا دہشت گردوں کا محبوب مشغلہ بن گیا ہے۔
مولانا مد نی نے مذاہب عالم کے تمام رہ نماؤں اور دنیا کی بااثر طاقتوں کو دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق مذہب و خطہ متحدہ طور سے جد وجہد کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مفاد سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے لیے مسائل پیداکرنے والوں او راس کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحدہ طور سے کارروائی کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔