Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 21, 2019

ڈاکٹر سید خان کو جے پور میں اعزاز۔

ڈاکٹر سید احمد خان کو جے پور میں اعزاز سے نوازا گیا اب تک مل چکے ہیں 18 ایوارڈ ۔
صدائے وقت/ خصوصی نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن  راجستھان اور  پنک سٹی یوتھ فیڈریشن کے مشترکہ زیر اہتمام آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر سید احمد خان کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ خان کو حال ہی میں ہپوکریٹک نیشنل ایوارڈ اور دلی سرکار کے کی مائنارٹی کمیشن کے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے. 

ایک پروگرام کے تحت آیوروید یونیورسٹی جودھ پور کے پروفیسر غلام قطب چشتی نے صدارت کرتے ہوئے بتایا  کی  ڈاکٹر خان نے جے پور سے پڑھائی کی اور یہی کے راجپوتانا یونانی طبیہ کالج فیزیولوجی ڈپارٹمنٹ میں   اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کرتے رہے انیس سو بانوے میں بھارت سرکار کے یونانی ریسرچ پروگرام میں اسسٹینٹ سائنٹسٹ کے عھدے پر آپ ترقی پا کر دلی چلے گئے
ڈاکٹر خان یونانی میں ریسرچ میں سائنٹسٹ کے عہدہ پر آپ کام کر رہے ہیں.  اب تک ڈاکٹر خان کو سرکاری اور غیر سرکاری کل 18 ایوارڈ  سے نوازا جا چکا ہے  گئے وہ دور درشن اور ریڈیو سے طب  یونانی کی پروگراموں میں بھی حصہ لے رہے ہیں ڈاکٹر سید خان بہت زیادہ متحرک اور فعال ہونے کیوجہ کی وجہ سےقلت وقت کے باوجود بھی جے پور کو کبھی نہیں بھولے سید خان کسی نہ کسی بہانے یہاں آتے  رہتے ہیں۔اور جے پور بھی انکی عزت افزائی اور خاطرداری میں کوئی کمی نہیں ہونے دیتا ہے۔