Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 13, 2019

جونپور۔۔دو موٹر سائیکل کی آمنے سامنے سے ٹکر۔دو نوجوان شدید زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
)منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سجان گنج  روڈ پر رائے پور گاؤں کے قریب ہفتہ کے روز دو موٹرسائیکل کی آمنے سامنے تصادم میں دونوں موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے مادرڈیہہ گاؤں رہائشی پرشانت 25کسی کام کے سلسلے سے بازار آیا تھا تھا جہاں سے دوپہر کے وقت وہ واپس لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ روڈ پر پہنچا سامنے سے آرہے موٹرسائیکل سوار پرتاپ گڑھ ضلع کے پٹی تھانہ تحت سبھاواں رہائشی اشوک کمار 45ولد رام کھیلاون سے آمنے سامنے تصاد م ہو گئی جس سے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں کی مدد سے ایمبولنس سے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔