Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 13, 2019

بھیانک آتشزدگی میں گیہوں کی فصل کے علاوہ 4 مکان جل کر تباہ ، 11 کنبہ کے افراد متاثر۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے چلہی رام پور گاؤں میں ہفتہ کی دوپہر میں لگی آگ میں جہاں دو گاؤں کے کسانوں کی تقریبا 40 ایکڑ تیار گیہوں کی فصل جل کر راکھ ہو گئی، وہیں چار رہائشی مکان اور چھپر آگ کی نذر ہوجانے سے 11 کنبہ بے گھر ہو کر کھلے آسمان کے نیچے آ گئے۔آتش زنی کے اس واقعہ سے دو گاؤں میں افرا تفری کا ماحول رہا اور سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں والوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابوپایا۔

اطلاع کے مطابق گاؤں کے مغربی سرے پر گنے کے کھیت میں لگائی گئی آگ نے بغل میں تیار گیہوں کی فصل کو اپنی آغوش میں لے لیا۔مقامی لوگ جب تک کچھ کوشش کرتے اس وقت تک آگ نے خطرناک رخ اختیار کر لیا اور دیکھتے ہی ایک کے بعد ایک کھیت کو زد میں لیتے ہوئی آگ نے کئی مکان اور چھپر کو بھی آغوش میں لیکر تباہ کرتی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ششی چندر چودھری مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور ضلع کے آخری سرے پر ہوئی واقعہ سے سرحدی ضلع سلطانپور سے فائر بریگیڈ کی گاڑی بلائی لیکن اس وقت تک مقامی لوگوں کے تعاون سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کی خبر ملتے ہی ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما اور سی او شاہ گنج اجے شریواستو موقع پر پہنچ گئے اور نقصان کا جائز ہ لیتے ہوئے متاثرین لوگوں کو ہر ممکن مدد دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ آگ سے بے گھر ہوئے لوگوں میں گاؤں رہائشی وریندر ولد چندرکا پرساد، پنالال ولد منی رام،متھون، دھروراج ولد پنالال،رام غریبولد رام لال، دیارام، جئے لال ولد جھنکو، رام چندر ولد بھاگرتھی، راکیش، سریش ولد بھاگیرتھی اور راج کمار ولد رام غریب شامل ہیں۔ آگ سے چلہی رام پور کے علاوہ بھیورہاں اور پپرول گاؤں کے چھوٹے لال شرما،سمر بہادر سنگھ، برج راج سنگھ، اندرجیت سنگھ، جوکھن سنگھ، اچھے لال، رامانند، اسرفی دیوی، بنواری لال، بہاری لال، تربھون، منا پردیپ، چندرکا پرساد، جڑاوتی شرما، کنجو، بانکے لال شرما، دیارام شرما، راگھو رام شرما، منا لال، گنیش شرما، اننت پرساد سنگھ، ارملا شرما، ناگیندر کمار شرما، رماکانت شرم حکم، پریم للی، امرناتھ شرما، رما شنکر للتا دیوی وغیرہ کی گیہوں کی تیارفصل
راکھ ہو گئی۔