Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 13, 2019

15 اپریل کو ہونیوالی متحدہ داخلہ امتحان بی ایڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی میٹنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں 15 اپریل کو منعقد ہونے والی متحدہ داخلہ امتحان بی ایڈ کے تعلق سے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے مرکز منتظمین کے ساتھ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے تمام مرکز منتظمین کو امتحان غیر جانبدار اور پرامن طریقے سے اختتام کرانے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ مرکز منتظم امتحان مراکز پر ضروری سہولیات مہیا کرانا یقینی کرائے۔ امتحان کام میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحان مرکز کے 500 میٹر کے دائرے میں تمام اسٹیشنری، فوٹو کاپی کی دکان اور سائبر کیفے بند رہیں گے۔ امتحان شروع ہونے سے نصف گھنٹے پہلے امتحان مرکز پر پہنچ جائیں جس سے انہیں امتحان میں داخل ہونے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ ضلع مجسٹریٹ نے مرکز منتظمین کو ہدایت دیا کہ امتحان مرکز میں داخل کیلئے صرف ایک ہی گیٹ کھلا رکھیں جسے امتحان شروع ہونے کے بعد بند کر دیں، کوئی بھی امتحان ایڈمٹ کارڈ اور ایک آئی ڈی کے علاوہ کسی بھی قسم کی دیگر کاغذ، موبائل یا دیگر الیکٹرانک سامان لے کر امتحان مرکز کے اندر داخل نہیں کرے گا۔ امتحان ختم ہونے کے بعد امتحان سے متعلق ریکارڈ سیلڈ کراکر کلکٹریٹ میں بنائے گئے کاؤنٹر پرنوڈل افسر /رجسٹرار کو حاصل کرائیں گے۔ بی ایڈ امتحان کے نوڈل افسر /رجسٹرار ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی سجیت جیسوال نے بتایا کہ بی ایڈ امتحان 15 اپریل کو ضلع کے64 امتحان مراکز پر دو سفٹ میں (پہلا سفٹ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوئم سفٹ دوپہر2 بجے سے 5 بجے) امتحان میں 32069 درخواست دہندکان شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں اے ڈی ایم آرپی مشرا، رجسٹرار پوروانچل یونیورسٹی سجیت کمار جیسوال، نوڈل کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ستیندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر آر کے ترپاٹھی سمیت تمام مراکز نمائندے اور مرکز منتظم
موجود رہے۔