Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 13, 2019

سی پی آئی کی انتخابی بیٹھک۔۔۔۔الیکشن کے طریقہ کار پر غور و فکر۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کمنیوسٹ پارٹی آف انڈیا اور بائیں بازو مورچہ کی مشترکہ  ایک اہم میٹنگ لالگنج اسمبلی حلقہ میں منعقد یوئی۔میٹنگ کی صدارت کامریڈ جے پرکاش رائے کی صدارت میں ہوئی۔اس میٹنگ میں 68 لالگنج پارلیمانی سیٹ کے الیکشن کے تعلق سے کارکنان کے ساتھ لائحہ عمل تیار کیا گیا جس میں انتخابی تشہیر بھی شامل ہے۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کامریڈ حامد علی ایڈو کیٹ ممبر صوبائی کونسل نے کہا کہ اس لوک سبھا میں جتنے بھی امیدوار ہیں ان میں ہمارے امیدوار کامریڈ ترلوکی ناتھ سب سے زیادہ متحرک، جدوجہد والے ہیں ۔ہمیں عوام کے درمیان جاکر سی پی آئی کے کاموں اور اسکی عوام کے تیئں جدوجہد کے لئیے ووٹ مانگنا ہے۔کمنیوسٹ پارٹی آف انڈیا ملک کی آزادی سےہی مسلسل عوامی مسائل کو لیکر جد وجہد کرتی رہی ہے۔ہماری لڑائی بنیادی سہولیات ، روٹی ، کپڑا ، مکان، صحت وتعلیم کے لئیے ہمیشہ سے رہی ہے۔ہم نے کبھی جھوٹے وعدے یا جملہ بازی نہیں کرتے۔ہم مذہب و ذات کے نام ہر عوام کو گمراہ نہیں کرتے۔
اس موقع پر انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کمینوسٹ پارٹی کے امید وار کامریڈ کو ووٹ دیکر  جیت دلائیں۔
میٹنگ کو بنارسی رام، کامریڈ مزمل علی ، گنگا دین ، چندر موہن ، بشیر احمد ۔ضلع سکریٹری شری کانت سنگھ، جیتیدر ہری پانڈے و مندیپ سنگھ و دیگر لوگوں نے خطاب کیا۔