Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

امت شاہ نے اپنی جائداد کے سلسلے میں غلط رپورٹ دی۔۔۔۔کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔


نئی دہلی، یکم اپریل (صداۓوقت نیوز سروس / یو این آئی)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کچے صدر امت شاہ نے اپنی نامزدگی میں جائداد کے سلسلے میں غلط تفصیل دی ہے اور مارکیٹ کی شرح کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم قیمت بتا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے؛ اس لئے انتخابی کمیشن کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
کانگریس کے سینئر ترجمان منیش تیواری نے پیر کو یہاں باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر شاہ نے گجرات کی گاندھی نگر پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائداد کی جو تفصیلات پیش کی ہے اس کے مطابق ان کی جائیداد 2012 کے 11.79کروڑ سے تین سو فیصد بڑھ کر 2019 میں 38.88 کروڑ پہنچی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسی حلف نامہ میں انہوں نے گاندھی نگر میں سیکٹر ایک کے پلاٹ نمبر 510 کی بھی تفصیل دی ہے جس کی لاگت 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ گجرات حکومت کے سرکل ریٹ کے مطابق اس پلاٹ کی قیمت 66 لاکھ 55 ہزار 530 روپے بنتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسٹر شاہ کو بھی معلوم ہے کہ جائیداد کی تفصیلات کمیشن کی دستور العمل کے مطابق موجودہ مارکیٹ کی شرح کی بنیاد پر دینا لازمی ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مسٹر شاہ نے جان بوجھ کر اپنے حلف نامہ میں غلط تفصیلات پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ کوئی عام امیدوار نہیں ہیں؛ بلکہ بی جے پی کے صدر ہیں اور انہوں نے قانون کو جان بوجھ کر ٹھینگا دکھانے کا کام کیا ہے۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور الیکشن کمیشن کو اسے علم میں لیتے ہوئے مسٹر شاہ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے
امت شاہ پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے۔ساتھ میں اودھو ٹھاکرے