Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

سماجوادی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد۔۔۔نئے عہدیداران کا استقبال۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سماج وادی پارٹی کی میٹنگ منگل کے روز ضلع دفتر پر ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سماج وادی پارٹی کے نو منتخب ضلع نائب صدر جے ہند یادو اور سماج وادی پسماندہ سیل کے صوبائی سیکرٹری انل یادو کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع صدر مسٹر یادو نے کہا کہ یہ دونوں ساتھی قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر نامزد ہوئے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مذکورہ عہدیداران سے پارٹی کو اور بھی مضبوط ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پوری طاقت سے اتحاد امیدوار کو فتح دلانے کا کام کیا جائے۔ اسی ترتیب میں سابق ممبر اسمبلی جوالا پرساد یادو نے کہا کہ دونوں ساتھی اپنی محنت کے دم پر شناخت بنائے ہیں ان کی ذمہ داریوں سے پارٹی اور مضبوطی ملے گی۔ ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو نے کہا کہ ایک عام کارکن کو قومی صدر اکھلیش یادو نے جو ذمہ داری دی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر شیام بہادر پال، راکیش موریا، پونم موریا، راہل ترپاٹھی، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، امت یادو، شیام نرائن بند، ڈاکٹر امت یادو، گوری شنکر سونکر، پروین یادو، وکاس یادو سمیت تمام دیگر کارکن موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت ضلع جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔