Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

جونپور۔۔۔ضلع مجسٹریٹ کی بی ایل او کو ہدایت۔۔۔گھر گھر جاکر چھوٹے ہوئے ووٹر کا نام فہرست میں درج کرائیں۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع مجسٹریٹ / ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں کلکٹریٹ واقع میٹنگ ہال میں شہر کے بی ایل اواور سپروائزر کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیا کہ بی ایل او گھر۔ گھر جا کر سروے کر لے اگر 18 سال سے اوپر کے کسی بھی شہری کا نام ووٹرفہرست میں چھوٹا ہے تو فارم 6 بھر کر ووٹر بننے کی درخواست کریں اور سروے کے دوران ہی گھر میں جتنے ووٹر ہے ان کی تعداد دروازے پر لکھ دیں۔ سبھی بی ایل او آئندہ12 مئی کو ووٹ دینے کیلئے حوصلہ افزائی بھی کریں۔انھوں نے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے پولنگ پرچی صرف ووٹر کے گھر میں جا کر تقسیم کرے، کسی پرائیویٹ یا کسی پارٹی سے وابستہ شخص کو ہرگز نہ دیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بی ایل او جمہوریت کے فوجی ہیں،اپنے کاموں کو سنجیدگی سے کرتے ہوئے مضبوط جمہوریت کی تعمیر میں تعاون فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایل او کو ہدایت دیا کہ ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لئے ووٹروں کو بیدار کرے، جب سبھی لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے تو جمہوریت بھی مضبوط ہو گا۔انہوں نے بی ایل اواور سپروائزر کو ہدایت دیا کہ اپنے کام کی جگہ میں موجود سیاستدان اور افسر کا نام ووٹنگ فہسرت میں نہ چھٹنے پائے ساتھ ہی کہا کہ تمام بی ایل او چھوٹے ہوئے ووٹروں کے فارم 6 بھر کر ان کی فہرست 8 اپریل تک ضلع الیکشن دفتر کو فراہم کر دے۔اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا، انچارج اسسٹنٹ ضلع الیکشن افسر آرڈی یادو، تحصیلدار صدر گیانیندر سنگھ، نائب تحصیلدار مانداتا سنگھ، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، رمیش چندر یادو موجود رہے۔