جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے لطیف پور (بی بی گنج) واقع اضافی طبی صحت مرکز کی رہائش گاہ پر ایک نوجوان نے چھ ماہ سے قبضہ جمایا ہے۔ لوگ بتاتے ہیں کہ مذکورہ نوجوان کو ڈپٹی سی ایم او کے کام کی شہ حاصل ہے اور روز آنہ شام ہوتے ہی سرکاری رہائش گاہ پر شراب اور شباب کی محفلوں کاسج جاناعلاقہ میں موضوع بحث بھی بنا ہے۔ اطلاع کے مطابق ضلع مرکز پر تعینات ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ڈی پی یادو کاخود کو رشتہ دار بتانے والا نوجوان منوج یادوساکن مہوارا تھا نہ دوکٹی ضلع سلطان پورگزشتہ ۶ مہینے سے لطیف پور گاؤں کے اضافی طبی صحت مرکز کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ جمالیا ہے اور مذکورہ قبضہ میں ڈپٹی سی ایم او کی اجازت بھی بتائی جارہی ہے۔گاؤں کے کچھ شرپسند عناصر نے مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ دوستی بھی بنا لیا ہے جن کے ساتھ روزآنہ شام ڈھلتے ہی سرکاری رہائش گاہ پر شراب کا دور بھی شروع ہو جاتا ہے وہیں نشہ میں بدمست لوگ اسپتال کے اہلکاروں سے لے کر مریض اور راہگیروں سے بھی بحث ومباحثہ کے علاوہ تنازعہ کرتے رہتے ہیں ۔وہیں مذکورہ نوجوان کی جانب سے بی بی گنج اور قرب وجوار کی چھوٹی بازاروں میں خود کو میڈیکل افسر کا رشتہ دار بتا کر میڈیکل ا سٹور اور دواخانہ چلا رہے ڈاکٹروں سے پیسوں کی وصولی بھی کرتا ہے اس ضمن میں صحت مرکز پر تعینات انچارج ڈاکٹر برجیش کمار یادو نے بتایا کہ میری تعیناتی سے قبل مذکورہ نوجوان نے قبضہ جمایا تھاجس کو محکمہ صحت کے کارکنان کے ساتھ گالی گلوج کر نے پر کمرہ خالی کر نے کے لئے کہا گیا تھا جس پر مذکورہ نوجو ان چند روز کی مہلت مانگی ہے۔اس ضمن میں سی ایم او نے کسی بھی طرح کی اطلاع ہونے سے انکار کر تے ہو ئے کہا کہ معاملہ کی جانچ کرائی جائے گی اور اگر معاملہ صحیح پا یا گیا تو معقول کا روا ئی کی جائے گی۔