Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

جونپور۔۔۔شاہ گنج ایم ایل اے و سابق وزیر شیلندر یادو کو سماجوادی نے بنایا اسٹار پرچارک۔

شیلندر عرف للئی یادو۔
جون پور۔۔۔اتر پردیش (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماجوادی پارٹی کی جانب سے سابق وزیر توانائی اور شاہ گنج ممبر اسمبلی شیلیندر یادو عرف للئی پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لوک سبھا انتخاب میں اتر پردیش کے تیسرے مرحلے میں لوک سبھا انتخاب میں سماج وادی پارٹی کا کمپینر بنایا گیا ہے۔ وہ فی الحال گزشتہ لوک سبھا  کے ضمنی انتخاب میں گورکھپور کے انچارج رہے ہیں۔ مسٹر یادو اتر پردیش کے دیہی علاقوں میں بہت مقبول لیڈر مانے جاتے ہیں۔اتر پردیش لوک سبھا کے انتخابی مہم کے لئے کمپینر بنائے جانے کی اطلاع جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کے خط کے ذریعہ کارکنان کوحاصل ہوئی۔واضح ہو کہ شیلیندر یادو عرف للئی نوجوانوں اور دیہی علاقوں میں عوام کے درمیان اپنی بات کو رکھنے میں ماہر مانے جاتے ہیں ۳۲/ اپریل کو انتخاب گے تیسرے مرحلے کے ۰۱/ لوک سبھا حلقوں میں ضلع مرادآباد، بجنور، رامپور، سنبھل، فیروز آباد، مین پوری، اٹاوہ، کاس گنج، ایٹہ، بدایوں اور پیلی بھیت شامل ہیں۔ سماج وادی پارٹی کی اعلی قیادت کے ذریعہ سابق وزیر توناائی اور موجودہ ایم ایل اے شاہ گنج شیلندر کمار یادو عرف للئی کو کمپینر بنائے جانے پر خوشی کا اظہارکیا۔