Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

ایس ڈی پی آئی کے بانی رکن و صابق صدر اے سعید کا انتقال۔


اے سعید مرحوم
ملاپورم ۔کیرالا۔۔۔صدائے وقت/ ذرائع/ نظام الدین خان۔/ 2 اپریل 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . 
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے بانیان
ممبروں میں سے ایک اور سابق قومی صدر اے سعید اس دار فانی سے مورخہ 2 اپریل شام کو رحلت فرما گئے۔ان کی عمر 64 سال تھی۔
ان کے انتقال سے امت مسلمہ اور پارٹی کا بڑا خسارہ ہے۔ان کی جگہ کو پر کرنا مستقبل قریب میں مشکل نظر آتا ہے۔
مرحوم کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ ملاپورم ضلع کے کنڈو تھوڈ ایڈوانہ  پر عوام کے دیدار کے لئیے رکھا گیا ہے ۔تدفین مورخہ 3 اپریل صبح 9 بجے ایڈوانا جامع مسجد قبرستان میں ہوگی۔
مرحوم کا کینسر کا علاج  کئی ہفتوں سے کالی کٹ کے ایک پرایئویٹ اسپتال میں چل رہا تھا۔
اس موقع پر ایس دی پی آئی کے قومی صدر نے پارٹی کاکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ 3 اپریل کو پارٹی کی تمام سرگرمیاں و انتخابی تشہیر معطل رہیں گی۔۔
اے سعید کیرلا کے ملاپورم ضلع کے ایڈوانا میں 1955 میں پیدا ہوئے۔۔ ان کے والد محترم عالم دین تھے انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انڈیل پوسٹل ڈپارٹ منٹ میں سروس کی مگر کچھ ہی دنوں میں ریٹائرمنٹ لے لیا اور پھر سوشل و سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے لگے۔وہ نیشنل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین رہے۔اے سعید مرحوم کئی کتابوں کے مصنف رہے جن کا ترجمہ اردو انگریزی سمیت جنوبی ہند کی کئی زبانوں میں کیا گیا۔قوم وملت کی فلاح و بہبود کے لئیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ مسلمانوں کو ان کے سیاسی قد کو مظبوط کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہے ۔جنوبی ہند کے علاوہ شمالی ہند میں بھی ان کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں جاری رہی۔اس کے لئیے انھوں نے اردو بھی سیکھا۔۔۔ان کی رحلت سے ایک خلاء پیدا ہوا ہے جس کا پر ہونا مستقبل قریب میں مشکل ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
ادارہ صدائے وقت اے سعید صاحب کی ناگہانی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور مغفرت کی دعا کرتا ہے۔