Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

اغوا کی گئی نابالغ لڑکی پولیس نے کیا بر امد۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
)منگرابادشاہ پور بازار سے گزشتہ روز مشتبہ حالت میں بلیرو سوار بدمعاشوں کے زریعے اغوا کی گئی نابالغ کو پولیس نے منگل کے روز برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے معاشقہ چل رہا تھا اور وہ لوگ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والوں کے راضی نہیں ہونے پر اغوا ہونے کی سازش کے تحت گزشتہ روز وہ فرار ہو گئی تھی۔
واضع ہو کہ مذکورہ بازار سے سرراہ گزشتہ الصبح بلیرو سوار بدمعاشوں کے زریعے ایک نابالغ لڑکی کے اغوا کئے جانے کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی۔تھانے سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہوئے اس واقعہ سے پولیس بھی حرکت میں آگئی۔پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سی او مچھلی شہر وجے سنگھ کی قیادت میں مچھلی شہر اور منگرابادشاہ پور تھانہ پولیس کی ٹیم تشکیل کر لڑکی کے برآمد گی کی ہدایت دی گئی۔پولیس نے معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے گھر کے سبھی افراد کے نمبروں کو سرولانس پر لگا کر تفتیش شروع کیا تو پورا معاملہ معاشقہ کا نکلا۔پولیس نے الیکٹرانک سرولانس کی مدد سے ملزم نفیس احمد ولد اقبال انصاری ساکن مدھوپور تھانہ منگرابادشاہ پور کو علاقہ کے بھرہی نہر کے قریب سے برآمد کر لیا۔پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کافی سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔گھر والوں کے شادی کیلئے راضی نہیں ہونے پر انھوں نے بھاگ کر شادی کرنے کی منصوبہ بنائی اور منصوبے کے تحت الصبح باہر کوڑا پھینکنے کے بہانے باہر نکلی اور باہر پہلے سے موجود عاشق نفیس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئی۔گاڑی میں بیٹھتے وقت دادی نے دیکھ لیا تھا اور شور مچانے لگی جس پر اتنا بڑا واویلا ہو گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔
بر آمد نابالغ لڑکی کے ساتھ پولیس ٹیم۔