Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 17, 2019

سڑک پار کرتے ہوئے ایک عورت زخمی۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے چک مبارک پور گاؤں کے قریب شاہراہ پار کرتے وقت موٹرسائیکل کی زد میں آنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی پربھاوتی دیوی42شاہراہ کے دوسرے طرف واقع اپنے کھیت سے بھوسا لیکر شاہراہ پار کر رہی تھی کہ اسی درمیان جونپور کی جانب سے آرہی تیز رفطار موٹرسائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی فرار ہونے کی کوشش کررہے نوجوان کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھر زخمی خاتون کو اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکزلے گئے جہاں سے بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔