Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 17, 2019

مفرور قتل کے ملزم کو پولیس نے دبوچا۔۔۔دیوانی کچہری عدالت کے باہر سے پکڑا گیا ملزم۔۔20 ہزار کا انعامی تھا ملزم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مظفرپور گاؤں میں گزشتہ ماہ ہوئے ڈبل قتل معاملے میں ملوث مفرور چل رہے ایک ملزم کو پولیس نے شہر کے دیوانی عدالت کے قریب سے اس وقت گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کرلیا جب وہ عدالت میں پیش ہونے جا رہا تھا۔ملزم پر پولیس کے زریعے20ہزار روپے کے انعام کابھی اعلان تھا۔

واضع ہو کہ زمینی معاملے میں چل رہے تنازعہ کو لیکر مذکورہ گاؤں تیرہوی کے روز پٹی داروں نے متحد ہو کر لاٹھی ڈنڈہ اور بندوق سے ایک کنبہ پر حملہ کر دیا تھا جس سے دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔معاملے میں مقتولوں کے بھائی کی تحریر پر پولیس نے پڑوس کے نصف درجن لوگوں کے خلاف مقدمہ کر ملزمان کی تلاشی میں مصروف تھی۔ملزمان کی تلاش میں کرائم برانچ،سرولانس سمیت دیگر پولیس ٹیم سرگرم تھی اور پولیس کے زریعے ملزمان پر20ہزار روپے کا انعام بھی اعلان کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق منگل کے روز پولیس ٹیم نے ملزم پون دوبے عرف گولو کواس وقت گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کر لیا جب وہ دیوانی عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیا تھا۔ملزم کو پولیس نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد چالان عدالت بھیج دیا۔