Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 17, 2019

جونپور۔۔حساس بوتھوں کا ایس ڈی ایم نے ماتحتوں کیساتھ کیا معائنہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (جونپور)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملہنی اسمبلی کے نصف درجن حساس بوتھوں پر بدھ کوایس ڈی ایم صدر منگلیش دوبے نے ماتحت افسروں اور ملازمین سمیت بوتھوں کا معائنہ کیا۔ایس ڈی ایم نے موجود شہریوں کو بغیر خوف حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ہر ممکن مدد دلانے کا بھروسہ دلایا۔

 
بدھ کے روزایس ڈی ایم صدر۔سی او صدر سشیل کمار سنگھ، نائب تحصیلدار ماندھتا پرتاپ سنگھ، تھانہ انچارج بخشاء اروند یادو کے ساتھ ملہنی اسمبلی کے عمرچھا، چتوڑی، سلطان پور،کرنجاکلاں سمیت نصف درجن حساس بوتھوں کا معائنہ کر ووٹروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دینے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ووٹروں کو بغیر خوف و لالچ کے حق رائے دہی کے استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی ان کا ائینی حق ہے۔اگر کوئی امیدوار یا اس کا حامی کسی شہری کو ڈراتا،دھمکاتا ہے تو فوری طور پر پولیس کی مدد لے۔ اس موقع پر قانونگو ادھیر وشوکرما، لیکھ پال دھیریندر پرتاپ، شیلندر شریواستو، گورو شریواستو، سنجے، اجے کنوجیا، منوج وشوکرما سمیت دیگر دیہی موجود رہے۔