Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 29, 2019

مجھے آج تک پتہ نہیں کہ مودی کی ذات کیا ہے ؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرینکا گاندھی

امیٹھی۔۔اتر پردیش / صدائے وقت۔مورخہ 29 اپریل۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری و مشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی نے امیٹھی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " مجھے آج تک پتہ نہیں کی مودی کی ذات کیا ہے۔"
انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور خاص کر کانگریس ذاتی معاملوں میں نہ پڑکر عوام سے جڑے مسائل پر بات کرتی ہے۔۔۔کسی کو ان کی ذات سے کیا لینا دینا ۔۔۔کسی کی ذات پر حملہ کرنا کانگریسی کلچر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی سب سے بڑا راشٹر واد ہے ۔الیکشن میں روزگار، غریبی ، ترقی و عوام کی فلاح و بہبود کی باتیں ہونی چاہئیے۔
پی ایم مودی نے حزب اختلاف پر ذات، مذہب، کی سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔۔ہرینکا نے اپنی باتوں میں خلاصہ کیا کہ کانگریس ذات و دھرم پر ووٹ نہیں مانگتی ،، یہ سب کام بی جے پی کرتی ہے۔