جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائنندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کو پاکستان کے دہشت گردوں سے محبت کرنا ہے تو کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن نریندر مودی ہمارے وزیر اعظم ہے اگر پاکستان سے گولی آئے گی تو یہاں سے گولہ جائے گا۔ ملک کی حفاظت سے کھلواڑ نہیں ہوگا۔ ایک بار پھر نریندرمودی وزیر اعظم بننے والے ہے لیکن اگر کبھی بی جے پی اقتدار میں نہیں رہی اس وقت بھی جب تک ایک بھی بی جے پی کا کارکن زندہ ہے تب تک کشمیر کو کوئی ہندوستان سے الگ نہیں کر سکتا۔وہ پیر کے روز ضلع کے مڑیاہوں قصبہ کے رام لیلا میدان میں انتخابی جلسہ عام کو خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مودی کو وزیراعظم بنا دو، ہم کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹادیں گے۔ ایس پی۔بی ایس پی پرتنقیدکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں زمین مافیاؤں کی حکمرانی تھی۔مسٹر شاہ نے کہا کہ امبیڈکر کا جتنی توہین کانگریس نے کیا ہے وہ کسی نے نہیں کیا ہے اور آج مایاوتی بھی امبیڈکر کے لئے برا بھلا بولنے والی پارٹی سماجوادی پارٹی کے ساتھ ہے اور ہمارے اوپر سوال اٹھار ہے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ 268 لوک سبھا میں گھومتا ہوا آج مچھلی شہر کے مڑیاہوں میں پہنچا ہوں،پورے ملک میں ایک ہی آواز سنائی دے رہی ہے۔ لوگوں کی دماغ سے نکلنے والے آواز صرف نعرہ نہیں بلکہ سو کروڑ ہندوستانیوں کی دعاہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی شہر نشادراج کی زمین ہے۔ ایک طرف نریندر مودی ہے تو دوسری طرف بوا،بھتیجا اور راہل بابا ہے۔کسی نے غریبوں کی فلاح و بہبود نہیں کیا۔ امت شاہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار کو اس لئے ووٹ مت دینا کی آپ کو بیت الخلاء ملا ہے، گھر ملا ہے، بجلی ملا ہے بلکہ ہمارے بی جے پی کو ایک وجہ سے ووٹ دینا کیونکہ نریندر مودی نے اس ملک کو محفوظ کرنے کا کام کیا ہے۔ اگر ملک محفوظ نہیں ہے تو کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔