Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 29, 2019

اہل خانہ سےمعمولی کہا سنی کے بعد ایک شخص کی خودکشی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے املیا گاؤں واقع ایک مندر احاطے میں گزشتہ دیرشب پڑوس کے گاؤں کا شخص درخت کے سہارے پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق برابھن پور گاؤں رہائشی سدابرج راج بھر 50شراب نوشی کا عادی ہونے کی وجہ سے کنبہ میں اکثر تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ شب بھی وہ شراب نوشی کے بعد گھر پہنچا تو کنبہ کے ممبران سے اس کی کہا سنی ہو گئی جس کے بعد وہ شور مچاتا ہوا چلا گیا اور دیر شب پڑوسی گاؤں کے ایک مندر احاطے میں پہنچ کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔پیر کی صبح گاؤں کے لوگ جب مذکورہ مندر میں پہنچے تو پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے لاش کی شناخت کرخبر لواحقین کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکرڈاگ اسکوائڈ بلا کر تفتیش شروع کرایا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔اہل خانہ کا بیان درج کرنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔