Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

جونپور۔۔مدرسہ بحر العلوم میں تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے موضع منیچھا واقع مدرسہ بحرالعلوم میں تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حاجی عبدالمتین،نظامت محمد ثقلین نے کیا۔پروگرام کا آغاز رابعہ ضیاء الدین کے تلاوت کلام پا ک سے ہو ا۔نعت پاک کا نذرانہ رافع عتیق نے پیش کیا۔اس دوران درجات میں بہترین کا کردگی کے علاوہ عمدہ نمبرات لانے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔
اس موقع پر مدرسہ بحرالعلوم کی ٹاپر عرشیہ امین الدین کو تحائف کے علاوہ کپ پیش کرتے ہو ئے مدرسہ کے ناظم حاجی اعجاز احمد نے کہا کہ جدوجہد کے سہارے کامیابی کی منزلیں طے ہو ا کر تی ہے امتحان کے نتائج طلبہ کی پوری سال کا ثمرہ ہوتا ہے جو بچہ محنت ولگن کے ساتھ پڑھائی کر تاہے کامیابی اسے حاصل ہو تی ہے لیکن جن کے نمبرات کم آئے ہیں ان بچوں کے والدین کو چاہئے کہ بچوں کو حوصلہ دیتے ہو ئے ان پر محنت کر یں تاکہ بچے کے اندر حوصلہ پیدا ہو اور آنے والے سال میں بچہ مدرسہ کا ٹاپر بن سکے۔انھوں نے اساتذہ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ تعلیم کو پیسوں سے خرید انہیں جا سکتا لیکن جذبہ اور لگن کے ساتھ دی گئی تعلیم اساتذہ کے کردار کی تاعمر گواہ ضرور بنتی ہے اور طلبہ جہاں بھی جا تے ہیں ان کے دلوں میں اپنے اساتذہ کی تئیں عزت باقی رہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایام طفلی میں اساتذہ نے بچوں کی زہنوں میں جو پیوست کر دیا موت تک طلبہ کے دلوں میں وہی پیوست رہتا ہے مجھے خوشی ہے کہ اساتذہ محنت اورلگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہو ئے نونہالوں کا مستقبل بابناک بنانے میں اپنا کلیدی کر دار نبھا رہے ہیں۔ مدرسہ میں دو سری پوزیشن حاصل کر نے والی ارم فاطمہ وسیم، اور تیسرامقام حاصل کر نے والی زوحہ عارف کو شیلڈ دینے کے علاہ تحائف پیش کیا گیا۔پانچویں درجہ پا س کرنے والے طلبہ وطالبات کو مدرسہ کے اساتذہ کی جانب سے قر آن مجید بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ کم عمر طلبہ اور طالبات جن میں راضیہ ضیا ء الدین،زوحہ طیب، فاطمہ حکیم الدین، زویہ حسام الدین، اقصی حسین، نہا عبدالسلامم، منتشی راشد، سمیت دیگر طلبہ وطالبات کو ممتاز نمبرات لانے پر تحائف دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔مولانا نوید کی دعاؤں پر پروگرام اختتام پذیر ہو ا۔اس موقع پر مولانا محمد غالب، محمد فیض، حافظ اشعر، ذوالقدر خان، وسیم احمد، محمد زید، علی جہاں عرف گڈو طیب عرف نیتا، عبدالمک، عبدالسلام وغیرہ خصوصی طور پر مو جود رہے۔