Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

جونپور۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کا انتخابی جلسہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نمائندہ/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی کو دوبارہ حلف دلانے کیلئے عوام جس جوش سے حمایت دے رہی ہے،اس کا استقبال ہے۔موجودہ وقت میں ملک کی آواز وزیر اعظم نریندر مودی بن چکے ہیں۔ تین مرحلے کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے، مطلب نصف انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور ہر شخص کی صرف ایک ہی پسند نریندر مودی ہیں۔ پانچ سالوں میں مودی نے اپنے لئے ایک بھی دن نہیں رکھا، چاہے دن یا رات ملک کے کسی حصے میں ترقی کے لئے گاؤں غریب سبھی طبقہ تک منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کا کام کیا۔ 

مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پالیسی شروع کی اوردوبارہ ایک بار پھر حکومت میں آنے پر ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔مذکورہ باتیں انھوں نے ضلع کے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے گجراج انٹر کالج جمنیا میں عوامی جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی میں ایسا کوئی وزیر نہیں ہے جس پر بدعنوانی کا الزام نہیں لگاہے۔ جو لوگ ایک دوسرے کی زندگی کے پیاسے تھے اب گلے مل کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جونپور کے ممبر پارلیمنٹ کے دور میں 27 ہزاردیہی رہائش منصوبہ بندی میں 10 ہزار شہری علاقے میں رہائش دیا گیا ہے۔ ضلع میں 2 لاکھ 9 ہزار گیس کنکشن تقسیم کیا گیا جبکہ3لاکھ غریب شہریوں کو بیت الخلاء دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ بھاجیا حکومت میں ایک طرف ترقیاتی غریب عوام کیلئے فلاحی منصوبے ہے وہیں دوسری حکومتوں میں غنڈہ گردی اور مجرموں پر لگام لگا کر پیغام دیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصروں کی جگہ جیل ہے۔سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کو انھوں نے ٹھگ بندھن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے عوام کو ٹھگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور عوامی بہبود کاموں سے گھبراکر دکان کو بند ہوتا دیکھ دونوں پارٹیوں نے اتحاد کیا ہے جو عوام میں حق میں بالکل نہیں ہے۔