Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

جونپور۔۔شراب کی کالا بازاری کے خلاف پولیس کی مہم میں نڑی کامیابی۔۔5 اسمگلر گرفتار۔12 ہزار بوتل غیر قانونی شراب برآمد۔


جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایات پر شراب اسمگلروں کے خلاف چلائے جا رہے مہم کے تحت سنگرامؤپولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہری ہرپور پٹرول پمپ کے پاس سے محاصرے کر پانچ شراب اسمگلروں کو گرفتار کر ان کے قبضے سے بلیرو میں 250پیٹی میں رکھی 12ہزار بوتل غیر قانونی شراب برآمد کرتے ہوئے 4 موٹر سائیکل، 7 موبائیل فون، طمنچہ، زندہ کارتوس برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے مہم کے تحت تھانہ انچارج سنگرامؤ مع فورس علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ دوسرے صوبے سے غیر قانونی طریقے سے لاکر شراب فروخت کرنے والا گروہ بڑی مقداد میں شراب کے ساتھ علاقہ سے گزرنے والے اور کسی خریدار سے ملنے والے ہیں۔مخبر سے اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی نے مذکورہ پٹرول پمپ کے قریب محاصرہ کر پورے گروہ کو گرفتار کر لیا۔اسمگلروں کے پاس سے برآمد ہوئے بلیرو میں بڑی مقدار میں شراب لدی ہونے پر پولیس نے تھانے لا کر گنتی کرائی تو 250پیٹیوں میں 12ہزار بوتل غیر قانونی شراب ملی۔اس کے علاوہ پولیس نے اسمگلروں کی نشاندہی پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی چار موٹرسائیکل،7موبائیل فون،طمنچہ،زندہ کارتوس برآمد کیا۔پوچھ گچھ میں انھوں نے اپنا نام راہل یادو ولد برج راج یادو ساکن رام نگر تھانہ سکرارا،کرشن دوبے ولد تحصیلدار دوبے ساکن دھرورا کوتوالی کیراکت،کرشن پرتاپ سنگھ ولد شری رام سنگھ ساکن کماس گوڑے تھانہ کوتوالی ضلع پرتاپ گڑھ،منوج یادو ولد سوریہ پال یادو ساکن پھتوپور تھانہ سکرارا اور حولدار اپادھیائے ولد کانشی رام اپادھیائے رہائشی کنک پور تھانہ سنگرامؤ بتایا۔پولیس نے پکڑے گئے سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔