Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 2, 2019

ہائی ٹیشن تار کے ٹوٹنے سے کھڑی ٹرک میں لگی آگ۔۔۔لاکھوں کا الیکٹرانک سامان جل کر خاک۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
)نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے سامان لدی کھڑی ٹرک میں آگ لگ گئی۔آتش زنی کے اس واقعہ میں ٹرک میں لدے ہوئے لاکھوں کے الیکٹرانک سامان جل کر خاک ہو گیا۔مقامی لوگوں نے بجلی سپلائی کو بند کرا کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اطلاع کے مطابق نوناری گاؤں رہائشی دیپک کمار جیسوال منگل کی صبح بازار میں الیکٹرانک سامان لیکر پہنچا اور ہائی ٹینشن تار کے نیچے گاڑی کھڑی کر آرام کرنے لگا۔گاڑی سے مزدور سامان اتار رہے تھے کہ اسی درمیان ہائی ٹنشن تار ٹوٹ کر ٹرک پر گر گیا جس کے سبب میں ٹرک میں آگ لگ گئی۔آگ لگتے ہی بازار والوں نے شور مچانا شروع کیا جس پر ٹرک میں آرام کر رہا ڈرائیور کسی طرح باہر نکل گیا۔بجلی سپلائی جاری ہونے کی وجہ سے کسی نے آگ کے قریب جانے کی ہمت نہیں کی۔مقامی لوگوں نے محکمہ توانائی کے مقامی افسران کو فون کر بجلی سپلائی کو بند کر ا کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس ضمن میں ٹرک ڈرائیورنے بتایا کہ ٹرک میں لاکھوں کی قیمت کا الیکٹرانک سامان لدا ہواتھا جو پوری طرح خراب ہو گیا۔معاملے کی تحریر مقامی تھانے پر دے دی گئی ہے۔