Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

جونپور۔شارٹ سرکٹ سے لگی آگ۔۔۔گیس سلنڈر کا دھماکہ۔اہل خانہ کو کوئی گزند نہیں۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے افلے پور بازار میں پیر کی دوپہر میں کچن میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی آگ سے گیس سلنڈر میں ہوئے دھماکے سے پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔سلنڈر میں ہوئے دھماکے سے آگ نے خطرناک رخ اختیار کر لیا۔مقامی لوگوں نے فائر برگیڈ کو اطلاع دیتے ہوئے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس واقعہ میں کنبہ کے سبھی افراد صاف بچ گئے۔
بتاتے ہیں کہ ہمزہ پورگاؤں رہائشی سنتوش کمار یادو مقامی بازار میں کرائے کے مکان میں کنبہ کے ساتھ رہ کر بجلی محکمہ میں پرائیویٹ لائین مین کے طور پرکام کرتا ہے۔پیر کی دوپہر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی اور دھنواں نکلتا دیکھ اس کی اہلیہ نے دونوں بچوں اور شوہر کو لے کر گھر سے باہر نکل گئی اور شور مچانے لگی۔شو رسن جب تک لوگ جمع ہوتے تیز آواز کے ساتھ کچن میں رکھا صارفین گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔سلنڈر میں دھماکہ ہوتے ہی مقامی لوگ سہم گئے اور کسی بڑے حادثہ کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے فائر برگیڈ کو اطلاع دیکر خود ہی آگ کو بجھانے میں مصروف ہو گئی۔نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد فائر برگیڈ کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا۔