Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

جونپور۔نابالغ لڑکی کا سرے بازار اغوا۔

اغوا لڑکی کے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کرتی پولیس
جون پور۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے مقامی قصبہ میں گھر کے باہر کوڑا پھینکنے گئی ایک نابالغ لڑکی کا بلیرو سوار نقاب پوش بدمعاشوں نے اغوا کر لیا۔سربازار ہوئے اس واردات کی اطلاع ہوتے ہی قصبہ میں افرا تفری مچ گئی۔مقامی تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر ہوئے اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی سرگرم ہو گئی اور ناکہ بندی کر تلاشی مہم شروع کرائی لیکن بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار رہائشی ایک 16سالہ لڑکی پیر کی الصبح گھر کے باہر کوڑا پھینکنے گئی تھی کہ اسی دوران بلیرو سوار نقاب پوش بدمعاشوں نے سرراہ گاڑی میں کھینچ کر جونپور کی طرف فرار ہو گئے۔گھر کے باہر موجود متاثرہ کی دادی کے سامنے ہو رہے اس واردات کو دیکھ شور مچانے پر جب تک اہل خانہ باہر نکلے،بدمعاش لڑکی کو لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شور سن مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور اہل خانہ کے ساتھ مقامی تھانے پر پہنچ کر اطلاع دی۔تھانے سے چند قدم کی دوری پر ہوئے واردات کی اطلاع ملتے پولیس سرگرم ہو گئی اور اناً فاناً میں علاقہ میں ناکہ بندی کر تلاشی مہم شروع کرائی گئی لیکن کافی مشقت کے بعد بھی پولیس کو کامیابی نہیں ملی۔معاملے میں پولیس نے متاثرہ کے والد کی تحریر پر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج انل سنگھ نے بتایا کہ بلیرو سوار لوگوں کے زریعے لڑکی کے اغوا کئے جانے کی تحریر ملی ہے جس کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر تفتیش کی جا رہی ہے۔جلد ہی پورے معاملے سے پردہ اٹھ جائے گا اور ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔