Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے ڈاکٹر تسلیم رحمانی، ایس ڈی پی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے الیکشن۔


نئی دہلی ۔( پریس ریلیز)۔ / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) دہلی شاخہ کی جانب سے کمیونٹی سینٹر حضرت نظام الدین میں ریاستی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن کی صدارت دہلی صوبائی کنوینر ڈاکٹر نظام الدین خان نے کی۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صد ر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے شمال مشرقی دہلی پارلیما نی حلقہ کے پارٹی امیدوار کے طور پر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی کے نام کا اعلان کیا۔ کنونشن میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر آر پی پانڈیا، قومی ورکنگ کمیٹی رکن محترمہ شاہین کوثر، دہلی اسٹیٹ کمیٹی ممبران پرویز احمد، ڈاکٹر شمعون احمد، منوج کمار ودروہی،محمد الیاس اور راجستھان سے انیس انصاری سمیت سینکڑوں کارکنان شریک رہے۔ ڈاکٹر نظام الدین خان نے کنونشن کے اختتام میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی کے انتخابی مہم کا آغاز 14اپریل 2019 کو راجیو چوک ، کھجوری میں ایک بڑے جلسہ عام کے ذریعے کیا جائے گا۔
 ڈاکٹر تسلیم رحمانی