Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

جونپور۔۔۔محکمہ بجلی میں بدعنوانی عروج پر، عوام پریشان۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج سوندھی بلاک کے مختلف گاؤں میں بجلی میٹر یا نئے کنکشن کے نام پر اصول قوانین کو طاق پر رکھ کر حکام کے ملی بھگت سے ملازم صارفین کا استحصال کر رہے ہیں۔ اس کی شکایت صارفین جب کرنے بجلی دفتر جاتے ہیں تو افسرانھیں جھوٹی یقین دہانی دے کر واپس لوٹا دے رہے ہیں۔

مذکورہ بلاک حلقہ کے رانی مؤ گاؤں رہائشی عبیداللہ ولد ضیاء الدین محکمہ توانائی کے شاہ گنج دفتر پر چکر لگاتے ہوئے تھک گیا ہے۔پریشان صارفین کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں اس نے اپنے نام سے بجلی کا کنکشن حاصل کرنے کے لئے درخواست کیاتھا۔ کنکشن کی منظوری بھی موصول ہوئی لیکن چند دنوں کے بعد بجلی محکمہ کا عملہ گھر پہنچا اور میٹر نصب کیا۔اس وقت صارفین گھر پر موجود نہیں تھا۔ الزام ہے کہ میٹر لگانے کے بعد گھر نہ ہونے کی وجہ سے ملازم اس کی والدہ سے آدھار کارڈ مانگا آدھار کارڈ دینے میں ماں نے انکار کر دیا، لیکن اہلکار نے اس کی والدہ کو اپنی بات میں الجھا کر آدھار کارڈ لے لیا اور چند دن بعداس کی والدہ کے نام سے بجلی کا بل آنے لگا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کنکشن اس کے نام ہے لیکن والدہ کا نام بل بھیجا جا رہا ہے۔معاملے میں پریشان صارفین گزشتہ دو سالوں میں کئی بار شاہ گنج دفتر پر جا کر معلومات حاصل کرشکایت درج کرائی لیکن کوئی بھی زمہ دار اس معاملے میں تصفیہ کرنے کے بجائے کسی نہ کسی بہانے پریشان کر رہے ہیں۔متاثر نے معاملے میں محکمہ کے اعلی افسران کی توجہ اس طرف متوجہ کراتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔