Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

بینک افسران کیساتھ ضلع مجسٹریٹ کی ووٹر بیداری مہم۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع الیکشن افسر / ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں بینک کے افسران کے ساتھ ووٹر بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے افسران کو اپنے گاہکوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ووٹ دینے کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے بیداری کرنے کی اپیل کرنے کی ہدایت دی، جس سے آئندہ 12 مئی کو زیادہ سے زیادہ شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرحکومت تشکیل میں اپنے کردار کی ادائیگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام کے مطابق بینکوں کے حکام کو ہدایت دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک میں آنے والے گاہکوں کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے کیلئے بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بینک میں آ رہے ہیں ان کے پاس بک پر آئندہ 12 مئی کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے کی اپیل پرنٹ کرائی جائے اور بینکوں میں ووٹر بیداری بینر کو بھی لگایا جائے۔ انہوں نے سبھی شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 12 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں،اس کے بعد کوئی کام کریں۔ جب تک کوئی ووٹ نہیں دے گا، ایک مضبوط جمہوریت کی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر  اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر آرڈی یادو، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی،رمیش یادو،رمیش چندر ادو،ایل ڈی ایم ادے نرائن،سندیپ یادو،کیشوراج سمیت ضلع کے سبھی بینک کے مینیجر موجود رہیں۔