Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

سلنڈر سے گیس لیک۔۔لگی آگ ، میاں بیوی دونوں جھلس گئے۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سرائے چوہان گاؤں میں جمعہ کی صبح دودھ گرم کرتے وقت گیس لیک سے لگی آگ سے شوہر۔ بیوی بری طرح جھلس گئے جنہیں علاج کے لئے الہ آبادمیں داخل کرایا گیا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی آنند پانڈے 36 کی اہلیہ پونم پانڈے 34 جو آنگن باڑی میں ملازم ہے جمعہ کی صبح اپنے گھر کے کچن میں دودھ گرم کر رہی تھی کہ یکایک گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی خاتون اس کی زد میں آکر جھلسنے لگی۔جھلستے ہوئے چیخ وپکار کی آواز سن کر گھر کے باہر بیٹھا شوہر آنند دوڑ کر گھر میں داخل ہوا اور بیوی کو بچاتے ہوئے سلنڈر کو باہر نکالنے لگا۔سلنڈر باہر نکالنے کے دوران ہی دھماکہ کر دیا جس کے سبب میں دونوں اس کی زد میں آکر شدید طریقے سے جھلس گئے۔مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے الہ آباد ریفر کر دیا۔