Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 28, 2019

"قاسمی گروپ" مولانا سراج ہاشمی کے تاثرات۔

صدائے وقت۔از مولانا سراج ہاشمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
. . . 
۔۔۔یہ جان کر دل امتنان وتشکر کے جذبات سے لبریز ہے کہ علمی اور ادبی سوشل میڈیا گروپ (واٹس ایپ)  *قاسمی گروپ* نے کامیابی کے ساتھ *ندرتِ فکر اور سوزِنہاں* کےدو سال مکمل کیے ہیں ۔
ان دو سالوں میں اس باوقار گروپ کے پلیٹ فارم سے جہاں ایک طرف عالم اسلام کی قدآور شخصیتوں کے اقوال ،ان کی آراءاور ان کے علمی مباحث سے کسبِ فیض کا شرف حاصل ہوا وہیں دوسری طرف ملک اور بیرون ملک میں پیش آمدہ واقعات وحادثات سے انتہائی برق رفتاری کےساتھ باخبر ہونے کا موقع ملا -
آج زندگی کے اس موڑ پر جہاں ہر آدمی اپنے اپنے مسائل میں الجھا ہواہے اور ہماری شب وروز کی مصروفیات ہمیں اپنوں سے کافی دور لے جارہی ہیں ایسے میں اس طرح کے سوشل میڈیا گروپس نہ صرف اپنوں کے درمیان کی ان دوریوں کو کم کرتے ہیں بلکہ یہ ہمارے گردوپیش میں ہونے والی ملی  اور ادبی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کرنے اوربالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر ان تمام سرگرمیوں سےہم آہنگ ہونے کا خوب خوب موقع فراہم کرتے ہیں۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ اس اہم سوشل میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم سے ملک کی مشاہیر شخصیات اور مقتدر علماء کرام اور ارباب فکرو بصیرت سے شرف وابستگی نصیب 
ہوئی ۔۔

مولانا سراج ہاشمی

یقیناً اس خوبصورت پہل کے لئے  گروپ ایڈمن برادرِ محترم مولانا فضل الرحمٰن قاسمی صاحب بالخصوص اور جملہ گروپ ممبران بالعموم مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
موجودہ دور میں جب اکثر سوشل میڈیا گروپس ذہنی آلودگی اور فکری پراگندگی کا شکار ہو کر علم وادب کی خوش رنگ فزا سے کوسوں دور ہیں ایسے مخالف ماحول میں اس گروپ نے اسلامی افکار ونظریات،  ملت کے اجتماعی مسائل اور ان کے حل سے متعلق حسبِ حال اور چبھتے مضامین، ویڈیوز اور دیگر اہم جانکاریاں فراہم کی ہیں
ورنہ جدھر نگاہ ڈالیے ایک ایسا لامتناہی سلسلہ قائم ہے جہاں آپ کی طلاع کے بغیر آپ کے جاننے والوں میں سے کوئی شخص آپ کو ازخود قائم کردہ گروپ میں شامل کردے گا اور پھر فضول باتوں، چٹکلوں اور غیر ضروری ویڈیوز پر مبنی پوسٹ ارسال کرکے ذہنی اذیت کا ایک ایسا سیل رواں چل پڑتا ہے کہ خدا کی پناہ ۔۔
محترم مولانا فضل الرحمٰن قاسمی صاحب نے اس ذہنی آلودگی سے دور دینی نظریات کی حامل فکروبصیرت کی ایک ایسی پرکیف فضا ہموار کی ہے کہ جب بھی اس گروپ کی پوسٹ سے استفادے کاموقع ملتا ہے ۔۔۔دینی، ملی، رفاہی اور ادبی سطح پر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے
خدا کرے یہ گروپ یونہی فکروآگہی کے گوہر نایاب لٹاتا رہے ۔
______طالب دعإ________
احقرسراج ہاشمی (سلطان پور)
مدیر: صداۓوقت /آن لاٸن نیوزسروس
Sirajhashmi127@mail.com
www.sadaewaqt.com