Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے خلاف "ویمن انڈیا مومنٹ " کا صدر جمہوریہ اور الیکشن کیمشن سے شکایت۔


نئی دہلی ۔( پریس ریلیز)۔ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . 
ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) نے صدر جمہوریہ اور الیکشن کمیشن سے شکایت کیا ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر دہشت گردی کا الزام ہے اس کو بی جے پی کے طرف سے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں ملزم ہے اور خرابی صحت کی بنیاد پر ضمانت پر جیل سے باہر ہے۔ بم دھماکے الزام کے باوجود اس کو انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا جانا ناقابل قبول ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہر النساء خان نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سادھوی پرگیہ جیسے افراد جو دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں اور انسانی بحران کا سبب بن رہے ہیں ایسے لوگوں کی حمایت کیا جانا اور ان کے جرم کی پردہ پوشی کیا جانا افسوسنا ک معاملہ ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ جو ایک طرف ملک میں خواتین کو سماجی اور سیاسی طور پر بااختیاربنانے کیلئے کوشاں ہے اور دوسری طرف دہشت گردی میں ملوث پرگیہ سنگھ جیسی خاتون کی سخت مخالف کرتی ہے ۔ایک ملک جہاں یعقوب میمن کو سزائے موت دی گئی ہے اسی ملک میں سادھوی پرگیا سنگھ کو آزاد گھومنے چھوڑ دیا گیا ہے ، جبکہ دونوں پر ایک ہی قسم کے دہشت گردی کا الزام ہے۔دریں اثناء سادھوی پرگیہ سنگھ نے ایک محنتی اور وفادار پولیس افسر ہیمنت کرکرکے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہرالنساء خان نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہیمنت کرکرے جیسے لوگ جو ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرتے ہیں وہ غدار وطن ہیں ؟ ،اورسادھوی جیسی دہشت گردمحب وطن ہے ؟۔ مہرالنساء خان نے مزید کہا ہے کہ ویمن انڈیا موؤمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ کوہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کیلے اجازت دیئے جانے کے سخت خلاف ہے۔ 
مہر النساء خان

ویمن انڈیا موؤمنٹ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملہ پر از سر نو جائز لے اور بہتر فیصلہ کرے۔