Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 8, 2019

راشٹریہ سہارا کے سابق گروپ ایڈیٹر فیصل علی ۔۔۔۔شیوہار بہار سے آر جے ڈی کے امیدوار ہوں گے۔!!


پٹنہ (صداۓوقت/ ذرائع)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیوہر لوک سبھا حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل نے سینئر صحافی سید فیصل علی کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے ۔گذشتہ پانچ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ سید فیصل علی شیوہر لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہوسکتے ہیں جس کی تصدیق گذشتہ کل خود آرجے ڈی نے کی ۔ بہار آر جے ڈی کے صدر رام چندر پورے نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شیوہر لوک سبھاحلقہ سے سید فیصل علی آر جے ڈی ک ے ٹکٹ پر اتحادی پارٹیوں کےمشترکہ امیدوار ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سید فیصل علی کا وطنی تعلق بہار کے گیا سے ہے ۔ سعودی عرب کے مشہور اخبار عرب نیوز میں وہ 18برسوں تک ایڈیٹر رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے سب سے بڑے اردو اخبارروزنامہ راشٹریہ سہارا کے بھی وہ گروپ ایڈیٹر رہ چکے ہیں ۔روزنامہ سچ کی آواز کے وہ مالک اور چیف ایڈیٹر ہیں ۔
شیوہر لوک سبھا حلقہ پر یادو اور مسلم ووٹ کسی بھی امیدوار کی جیت اور ہا ر کا فیصلہ کرتے ہیں ایسے میں اگر مسلمانوں کے ساتھ یادو برداری کا ووٹ سید فیصل علی کو مل جاتاہے تو وہ بآسانی دہلی پہونچ سکتے ہیں لیکن بہار میں مسلم امیدوار کو یادو کا ووٹ بمشکل ہی مل پاتاہے ۔شیوہر لوک سبھا حلقہ سے اب تک صرف ایک مسلمان مرحوم انوارالحق ایم پی منتخب ہوئے ہیں ۔2009 سے وہاں مسلسل بی جے پی کو جیت مل رہی ہے ۔