Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2019

مولانا شاہد رضا خان نے تاریخ رقم کی ۔یونین پبلک سروس کمیشن میں ہوا انتخاب

*اور مولانا شاہد رضا خان نے تاریخ رقم کردی*
از/مہدی حسن عینی۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آج UPSC 2018 کا رزلٹ سامنے آیا، فہرست میں ایک جانا پہچانا نام شاھد رضا خان کا دیکھا،تو دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا،
شاھد رضا خان نے جامعہ اشرفیہ مبارکپور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے عالمیت کی تکمیل کی.اس کے بعد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی سے آگے کی تعلیم حاصل کرنے لگے. شاھد بھائی نے جامعہ ملیہ اور زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا سے UPSC کی تیاری کی اور الحمد للہ 751 ویں رینک حاصل کرکے یو پی ایس سی کوالیفائی کرلیا،شاہد رضا خان گیا (بہار) سے تعلق رکھتے ہیں.
فی الحال جے این یو میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں.
شاھد بھائی دو سال سے ہمارے فیس بک دوست ہیں،جے.این یو کے غائب طالب علم نجیب احمد کی پٹائی کے وقت سب سے پہلے شاھد رضا خان ہی نجیب کے کمرے پہونچے تھے اور پھر پریس کانفرنس میں شاھد بھائی نے ہی پورے ملک کے سامنے اس واقعہ کو رکھا تھا،
شاھد بھائی ایک انقلابی شخصیت کے حامل ہیں،
اور ان کی یہ کامیابی تاریخ کے صفحات پر سنہرے لفظوں سے درج کی جائے گی نیز مدارس کے طلباء کے لئے اس میدان میں ان کی جد و جہد و کامیابی ایک رول ماڈل کی حیثیت اختیار کرے گی.
شاھد رضا خان ہماری اور پوری ملت کی جانب سے مبارکباد اور تہنیت کے مستحق ہیں.
اللہ تعالی ان کے حوصلوں کو بلند کرے اور دیانت داری کے ساتھ ملک و مظلوموں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے.آمین
مہدی حسن عینی
مولانا شاہد رضا خان