Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2019

مکتوب تعزیت۔

___مکتوب تعزیت____
          بنام:
فضیلتہ الشیخ حضرت مولاناغلام محمدوستانوی صاحب دامت برکاتہم
رٸیس جامعہ اشاعت العلوم،اکل کنواں،مہاراشٹر/رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند
۔________________________
صداۓوقت آن لاٸن نیوزسروس
________________________
محترم ومکرم!
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
٢٧مارچ٢٠١٩کومیرےچھوٹےبھاٸ عزیزم محمداجودقاسمی کافتح پورسےفون آیاکہ ڈاکٹرمحمدثاقب صاحب نےمیسیج میں لکھاہےکہ حضرت مولاناغلام محمدوستانوی صاحب،کےبڑےصاحبزادےمولاناسعیداحمد کاانتقال ہوگیا!
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
فون پرخبرسن کرمیری زبان سے" اناللہ"اتنی زورآوازسےنکلاکہ میرےتمام افرادخانہ میرےپاس ڈوڑکرآگۓ،کیابات ہے! دل پرایک بجلی سی گری،کافی دیرتک آنکھوں میں آپ لوگوں کی صورتیں گھومتی رہیں،اس دوران دل ودماغ نےنہ جانےکتنےسفرکرڈالے۔
ایک بڑابیٹاباپ کی ہزارتمناٶں میں پہلی تمناہوتی ہے،ہرباپ اپنی،اولادکواپنےسےاونچادیکھناچاہتاہے،کس طرح سےایک باپ کااپنےبیٹےکی جداٸ پررنج وغم ہوسکتاہے۔
*ورق ورق پرتری عبادت ترافسانہ تری حکایت
*کتاب ہستی جہاں سےکھولی تری محبت کاباب نکلا۔
اۓحضور! آپ مجاہداسلام اورصاحب نسبت ہیں،آپ تمام ولیوں کےنورنظرہیں،آپ صبروشکرکی مضبوط چٹان ہیں۔دیکھیۓ دیکیھۓ!
جب نبی کریمﷺ کےصاحبزادےحضرت ابراہیم بالکل چھوٹی عمرمیں وفات پاۓاس وقت نبیﷺکاکیاحال تھا،جنت البقیع میں سارےصحابہ تدفین کےعمل میں لگےہوۓہیں اورادھرنبی کریمﷺ بیٹھےرورہےہیں،اس قدرآنسورواں دواں ہےکہ آنسورکنےکانام نہیں لےرہےتھےﷺ
الف الف مرة والف الف ذرة
بہرحال اولادکی جداٸ کی کیفیت کاحال باپ کادل ہی جانتاہے!
بچھڑےوہ اس اداسےکہ رُت بدل گٸ
اک شخص سارےشہرکوویراں کرگیا۔
حضوروالا! میں آپ کاادنیٰ ایک طالب علم ہوں،میں آپ کوصبرکی تلقین نہیں کرسکتا،البتہ ہمارےبزرگوں نےصبرکی جوتعلیم فرماٸ ہےوہ پیش خدمت ہے۔
حافظ صبورباش کہ دررہ عاشقی
ہرکس کہ جاں ندادبجاناں نمی رسد
اللہ تعالیٰ مولاناسعیدوستانوی کوجنت الفردوس اوراعلیٰ علین میں مقام عطافرماۓ
ابررحمت ان کی قبرپرگہرباری کرے
حشرتک شان کریمی نازبرداری کرے۔
اللہ پاک آنحضوراوراہل خانہ کوخوب خوب صبرجمیل عطاکرے۔
________آپ کےغم میں شریک (مفتی) محمداسعدقاسمی الاعظمی     
بانی ومہتمم مدرسہ انوارالعلوم،
گلشن انوار،قصبہ کوپاگنج،مٸو۔یوپی