Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 8, 2019

ممبئ ۔۔کونارک کینسر فاونڈیشن کے قیام کا تیسرا " فاونڈیشن ڈے"۔

ممبئی۔۔۔مہاراشٹر۔۔۔۔صدائے وقت۔۔/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کونارک کینسر فاونڈیشن کے اپنے تیسرے یوم قیام کے موقع پر کینسر سے متعلق عوامی خدمات کے اعتراف میں نظام الدین راعین، معروف سماجی و سیاسی شخصیت کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ممبئی کے ورلی میں واقع نہرو سینٹر میں ایک پر وقار تقریب کے دوران نظام الدین راعین کو انکی کینسر سے متعلق عوامی خدمات کو سراہا گیا اور اس موقع پر ممبئی کے سابق پولیس کمشنر اے این رائے نے اعزازی ایوارڈ دیا۔اس موقع پر اہم شخصیات میں فاوندڈیشن کے ٹرسٹی چیرمین انوپ پٹنائک، ڈاکٹر زوبینا مارولیا کینسر کے علاج کی اسپیشلسٹ، ڈاکٹر سواتی لمیا کینسر سرجن کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال، کے علاوہ دیگر ٹرسٹی، فاونڈیشن کے ممبران کے علاوہ شہر کی کئی مانی جانی شخصیات موجود تھیں۔
تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران نظام الدین راعین نے کہا کہ میں کونارک فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنھوں نے کینسر سے متعلق میری عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مجھے ایوارڈ سے نوازہ اور میری حوصلہ افزائی کی۔۔۔یہ میرے لئیے بہت بڑی بات ہے۔
اس اعزازی ایوارڈ سے نظام الدین راعین کے متعلقین میں خوشی ہے۔
نظام الدین راعین ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے۔