Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 18, 2019

مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے والے مسلم افسر کی معطلی غلط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احمد پٹیل۔


نئی دہلی‘ 18اپریل (صداۓوقت نیوز سروس /ایجنسی ) .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے والے دستے کے افسرکی معطلی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور سوال کیا کہ آخر اس طرح کی کارروائی کرکے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی 
ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما
احمد پٹیل

احمد پٹیل نے آج ٹوئٹ کیا’’ الیکشن کے دوران اس بات کی کئی مثالیں موجود ہیں جب کمیشن نے کانگریس کے موجودہ اور سابق صدر کے قافلے کی تلاشی لی ہے۔ ایس پی جی سیکورٹی حاصل شخص کی نجی سطح پر جانچ پڑتال نہیں کی جاسکتی ۔ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کرنے والے افسر کو معطل کیوں کیا گیا؟ ۔ کیا پیغام دیا جارہاہے؟ کیا قانون کچھ لوگوں کے لئے الگ ہی ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس پی جی سیکورٹی حاصل کانگریسی رہنما وں کی جانچ کی جاسکتی ہے تو پھر بی جے پی کے لیڈروں پر یہ ضابطہ نافذ کیو ں نہیں ہوتا ہے۔؟
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس معطلی پر مسٹر مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ’’ جو مودی جی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے پوری اپوزیشن پر چھاپے ماری کا کھیل کھیلتے ہیں وہ پندرہ منٹ کی چیکنگ سے اتنا ڈر گئے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ہی افسر کو ہٹانا پڑا ۔ کرناٹک میں ’بلیک باکس‘ نکلنے کے بعد مودی جی کو اپنا ہیلی کاپٹر چیک کرانے پر اتنااعتراض کیوں؟‘‘
خیال رہے کہ منگل کو مسٹر مودی جب اوڈیشہ کے سمبل پور میں ریلی کے لئے پہونچے تو اسی دوران الیکشن کمیشن کے ایک فلائنگ اسکواڈ نے ان کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لی؛ لیکن بعد میں کمیشن نے ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں اسکواڈ کے چیف محمد محسن کو معطل کردیا۔ 
محمد محسن۔معطل آئی اے ایس افسر

کمیشن نے کہا کہ ایس پی جی سیکورٹی حاصل افراد کے لئے طے شدہ ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔